ناندیڑ میں موسمی پھلوں کی بڑے پیمانے پر آمد

ناندیڑ:9مارچ (عبدالرحمن)ناندیڑ کے ہول سیل فروٹ مارکیٹ میں ان دنوں تربوز ، خربوز، انگور، انناس وغیرہ موسمی پھلوں کی وافر مقدار میں آمد ہورہی ۔

اسی کا اثر ہے کہ مختلف قسم کے پھل رٹےل مارکیٹ اور گاڑوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔رمضان آنے تک پھلوں کی آمد میں بھاری اضافہ اور قیمتوں میں کمی کی امید کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مارچ مہینے کے گزرنے کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت میں دھےرے دھےرے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔گرمی سے بچاﺅ کےلئے جہاں ایک طرف اے سی، فرج اور کولروں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے وہیں ٹھنڈے مشروبات کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔ساتھ ہی ساتھ بازار میں موسم گرما کی مناسبت سے پھلوں کی بھی بڑے پےمانے پر آمد ہورہی ہے۔مال ٹےکڑی علاقہ سے قرےب واقع ہول سیل فروٹ مارکیٹ میں ا ن دنوں بڑے پےمانے پرتربوز، خربوز،انناس ،انگور وغےرہ پھلوں کی آمد ہورہی ہے۔پھلوں کے ہول سیل تاجروں نے اس سلسلہ میں ایم سی این نےوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتاےا کہ تربوز ضلع و اطراف کے مقامات سے درآمد کےا جاتا ہے جبکہ انناس کی آمد بیرون ریاست سے ہوتی ہے۔انگور کی کثرت سے مارکیٹ میں آمد ہورہی ہے

۔مختلف معیار کے خربوز بھی بڑے پیمانے آرہے ہیں۔ان تاجروں نے بتاےا کہ ان پھلوں کے ہول سیل اور رٹےل دام آجرین اور صارفین دونوں کے لئے مناسب ہیں۔رمضان سے قبل پھلوں کی مزید آمد ہوگی اور دام بھی کم سے کم ہونے کی امید ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading