سی بی آئی چیف آلوک ورما عہدہ سے ہٹائے گئے

نئی دہلی ۔مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی ) کے سربراہ آلوک ورما کو عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے ۔ ان پر بدعنوانی کے الزامات میں کارروائی کی گئی ہے ۔ ان کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور اب ان کو ڈی جی فائر سروس بنایا گیا ہے ۔ ان کی غیر موجودگی میں ایم ناگیشور راو ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی آلوک ورما کے خلاف سی وی سی کی جانچ بھی جاری رہے گی ۔ جسٹس سیکری نے سی وی سی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے اور جسٹس اے کے سیکری کی رکنیت والی سلیکشن کمیٹی میں یہ فیصلہ لیا گیا ۔ یہ میٹنگ وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر تقریبا ڈھائی گھنٹے تک چلی ۔ ذرائع نے بتایا کہ آلوک ورما کو ہٹانے کا فیصلہ دو ایک سے لیا گیا ۔ وزیر اعظم مودی اور جسٹس سیکری نے انہیں ہٹانے پر مہر لگائی جبکہ کھڑگے نے اس کی مخالفت کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading