بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی نظام پور شہر مہانگر پالیکا کے ہاؤس لیڈر خان مطلوب سردار نے بھیونڈی کارپوریشن انتظامیہ سے ٹیکس ہولڈروں کی سہولیات کے لئے 15 جنوری سے 31 مارچ تک سود معافی کی ابھئے یوجنا کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بھیونڈی کارپوریشن کے ہاؤس لیڈر خان مطلوب سردار نے کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین مدن بوا نائیک کو ایک مکتوب لکھ کر کارپوریشن کے ٹیکس ہولڈروں کی سہولیات کے لئے 15 جنوری سے لے کر 31 مارچ تک سود معافی کے لئے ابھئے یوجنا دوبارہ شروع کرنے کی تجویز کو اسٹینڈنگ کمیٹی میں لانے کے لئے تحریری مکتوب ارسال کیا ہے ۔ ہاؤس لیڈر خان مطلوب سردار نے مکتوب میں لکھا ہے کہ بھیونڈی شہر میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی 10 فیصد سے بھی کم ہے ۔جس کو بڑھانے کے لئے کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے طرح طرح کیاسکیموں کی تشہیر اور اشتہارات کے ذریعہ عوام کو بیدار کرنا ضروری ہے ۔ جس میں سود معافی کی ابھئے یوجنا اہم ہے ۔ مطلوب سردار نے مزید لکھا ہے کہ شہر کا اہم کاروبار پاور لوم صنعت ہے ۔ اس وقت پاور لوم صنعت پوری طرح سے بھیانک مندی کی لپیٹ میں ہے ۔ اور اپنے ایام کی انتہائی خستہ حالی کے دور سے گزر رہا ہے 70 فیصد پاور لوم کارخانوں میں تالا لگ چکا ہیں ۔باقی بند ہونے کی حالت میں پڑے ہیں ۔ اس لئے شہر پر مندی کا بڑا خطرہ چھایا ہوا ہے ۔ جس سے پاور لوم مزدوروں میں بھوک مری جیسے مسائل درپیش ہے ۔ اس لیے لوگوں کو ٹیکس بھرنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں بھیانک مندی کے سبب کارخانہ مالکان اور مزدوروں کی کمائی میں انتہائی گراوٹ آئی ہے۔ جس کو دھیان میں رکھتے ہوئے کارپوریشن انتظامیہ سنجیدگی سے ٹیکس وصولی زیادہ سے زیادہ ہو اس پر توجہ دیتے ہوئے ابھئے یوجنا کی سہولت دیں ۔ اس کے لئے ٹیکس بقایا دارو گراہکوں کو سود میں رعایت دینے والی ابھئے یوجنا کو دوبارہ شروع کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ ساتھ ہی شہر میں ہورڈنگ اور بینر لگا کر عوامی بیداری لانا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ شہر میں ٹیکس وصولی کے لئے خصوصی دستے تیار کرکے کارپوریٹروں کی خصوصی میٹنگ بلائی جائے اور ان سے ٹیکس وصولی میں تعاون کرنے کی اپیل کی جانی چاہیے ۔ مطلوب خان نے مکتوب میں لکھا ہے کہ ٹیکس وصولی نہ ہونے کے سبب کارپوریشن کی معاشی حالت خراب ہے جس کے سبب شہر کے ترقیاتی کام اور دیگر منصوبے ٹھپ پڑے ہوئے ہے ۔شہر کی ترقی کافی پیچھے ہو گئی ہے جس میں تیزی لانے کے لیے ٹیکس وصولی کے تمام موضوع پر سنجیدگی سے دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔ اس لئے 15 جنوری سے 31 مارچ تک ٹیکس بقایا داروں کو سود میں رعایت دینے والی ابھئے یوجنا دوبارہ شروع کی جائے تو ٹیکس وصولی میں مدد ملے گی اور شہر کے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی ۔