ایم ایل اے عبدالستار انکی مضبوط قیادت کی شاندار فتح
جلگاؤں .( سعیدپٹیل کے ذریعے )اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ اس تحصیل کے شہر میں کل بدھ کے روز ہوۓ١٣ ِ وارڈوں کے ٢٦ نشستوں اور بلديہ کے عام چناؤ میں عوامی راۓ دہی کے ذریعے منتخب صدر بلدیہ اور ٢٦ ِنشستوں میں سے ٢٤ ِنشستوں پر کانگریس نے شاندار جیت حاصل کرکے بلدیہ پر مکمل قبضہ کرلیا ہے۔ بی جے پی کو صرف دو نشستوں پر ہی جیت حاصل ہوئ ہیں۔ جبکہ دیگر سیاسی پارٹیاں کھاتا بھی نہیں کھول سکیں ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وارڈ نمبر ٣ ِ میں بی جے پی کے دوامیدواروں کی جیت کو چھوڑ کر ١٣ ِوارڈوں میں سے ١٢ ِوارڈوں کے ٢٤ ِکانگریس کے امیدوارں نے یک طرفہ جیت حا صل کرکے بلدیہ پر کانگریس کا پرچم لہرانے میں کامیابی حاصل کیں۔کانگریس کو اس چناؤ میں ملی زبردست کامیابی نے ایم ایل اے عبدالستار سیٹھ کی مضبوط قیادت کو پھر ایک مرتبہ ثابت کیا ہے۔ سلوڑ سے ملی اطلاعات کے مطابق یہاں کل بدھ کونگر پریشد کاعام چناؤکا مرحلہ پرامن رہاتھا۔

کانگریس کے کامیاب ہونے والے امیدوار اس طرح ہے۔ صدر بلدیہ نکم راج شری راجرتن ، (وارڈ نمبر ایک )اوبھال مالتی بائ رتن اور بدھے سنیل سکھدیو( وارڈ نمبر دو) سپکال کڈو بائ وٹھل اور بیگ چاند مرزا عثمان (وارڈ نمبر چار )دیشمکھ نازیہ پروین متین احمد اور شیخ آصف نبی باغبان (وارڈ نمبر پانچ )شیخ روف موسی باغبان اور جھور نویتا منوج (وارڈ نمبر چھ )عبدال نفیسہ بیگم عبدالستار اور شیخ عبدالستار حسین اعظم (وارڈ نمبر سات )پاٹل سدھاکر پنڈت اور شیخ شبانہ بابر باغبان ( وارڈ نمبر آٹھ )لہارے نند کیشور اور گور کلیان گجیندر (وارڈنمبر نو)وارکے جتیندرشیش راو اور شیخ مھیجبین عقیل (وارڈ نمبر دس )سید سمینہ بی انیس قریشی اور عبدالسمیر (وارڈ نمبر گیارہ)پٹھان شکیلہ بی معین خان اور خان جماخان گلشیر خان (وارڈنمبر بارہ )نسیم بی اور شیر خان مجاور (وارڈ نمبر تیرا )شنکتلا دامودر اور شیخ محسین جبکہ وارڈ نمبر تین سے بی جے پی کے موریلو روپالی منوج اور پوار اشونی کرن ان دونوں امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہیں۔