’مایوس اور ناراض‘ ہوں کہ امریکہ نے جنگ شروع کی لیکن اس سے نکلنے کی حکمت عملی نہیں سوچی: برطانوی وزیر خزانہ

برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز آج واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کریں گی۔امریکہ روانگی سے قبل ریچل ریوز نے اخبار ڈیلی مرر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بات پر ’بہت مایوس اور ناراض‘ ہیں کہ امریکہ نے جنگ شروع تو کر دی لیکن اس سے نکلنے کی کوئی حکمت عملی نہیں سوچی۔

بی بی سی کے پروگرام میں حکومتی وزیر جیمز مرے سے ریچل ریوز کے سخت ریمارکس کے بارے میں سوال کیا گیا۔جیمز مرے کا جواب تھا: ’میرے خیال میں وزیر خزانہ اُن خیالات کی عکاسی کر رہی ہیں جو شاید برطانیہ میں بہت سے لوگ رکھتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا: ’یہ ہماری جنگ نہیں ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے، ہم نے جس میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا، لیکن اس کے باوجود ہماری معیشت پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔‘

وزیرِ خزانہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ دیگر ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں برطانیہ معاشی طور پر اس تنازع سے زیادہ متاثر ہو گا۔

دوسری جانب، امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ طویل المدت عالمی سلامتی کے لیے ’تھوڑی بہت معاشی تکلیف‘ قابل قبول ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading