پر بھنی کی سیاسی شخصیت، لیاقت انصاری کا انتقال

پربھنی :15 اپریل ( ورق تازه نیوز ) پربھنی کی معروف سیاسی اور عوامی تخخصیت مجلس بلدیہ پر بھنی کے سابق کاپٹ ممبر جناب لیاقت انصاری کا منگل کی رات نو بجے انتقال ہو گیا ۔ اُن کی نماز جنازہ آج 15 اپریل بروز بدھ صبح نو بجے شاہی مسجد ، گاڑی بان محلہ میں اداکی گئی ۔ تدفین قبرستان اخوند میاں میں عمل میں آئی ۔

65 سالہ لياقت انصاری کو دل کا شدید دورہ پڑا تھا ۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین لڑکیاں ہیں ۔

ادارہ ورق تازہ مرحوم کے افراد خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ اور رب العزت ہے دعا گو ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading