سی ایس ایم ٹی۔ – حیدرآباد کے درمیان سمر اسپیشل ٹرین کا اعلان

ناندیڑ، 13 اپریل(ورق تازہ نیوز)گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بڑھتی ہوئی مسافروں کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ریلوے انتظامیہ نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس سے حیدرآباد کے درمیان ہفتہ وار خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنہ، پربھنی، پورنا اور ناندیڑ کے راستے گزرے گی۔

ریلوے کے مطابق، ٹرین نمبر 01011 (سی ایس ایم ٹی – (ممبئی)حیدرآباد ہفتہ وار اسپیشل) 23 اپریل 2026 سے 9 جولائی 2026 تک ہر جمعرات کو سی ایس ایم ٹی سے رات 12:20 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن شام 7:50 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔واپسی میں ٹرین نمبر 01012 (حیدرآباد – سی ایس ایم ٹی ہفتہ وار اسپیشل) بھی اسی مدت کے دوران ہر جمعرات کو حیدرآباد سے رات 10:00 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن (جمعہ) شام 8:30 بجے سی ایس ایم ٹی پہنچے گی۔


یہ خصوصی ٹرین دونوں سمتوں میں دادَر، تھانے، کلیان، اگتپوری، ناسک روڈ، منماڈ، انکائی، چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنہ، پربھنی، پورنا، ناندیڑ، مُدکھیڈ، بصر، نظام آباد، کاماریڈی، بولارم اور سکندرآباد اسٹیشنوں پر رکے گی۔
ٹرین میں کل 22 ڈبے ہوں گے جن میں اے سی، سلیپر اور جنرل کلاس شامل ہوں گے۔ اس مدت کے دوران دونوں سمتوں میں کل 24 چکر چلائے جائیں گے۔ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی ٹرین سے فائدہ اٹھائیں اور ریزرویشن کے لیے PRS کاؤنٹر یا IRCTC ویب سائٹ کا استعمال کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading