سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی امت شاہ سے اپیل

Rhea-580x395سشانت سنگھ راجپوت  کی خودکشی کے معاملہ کو لے کر ایک مہینہ کے بعد اداکارہ ریا چکرورتی   نے وزیر داخلہ امت شاہ سے اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔ ریا چکرورتی نے خود کو سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ کہتے ہوئے یہ کہا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ آخر وہ کون سے دباو تھے ، جنہوں نے سشانت سنگھ کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کیا ۔

خیال رہے کہ دو دن پہلے ہی ریا چکرورتی نے پہلی مرتبہ اس پورے معاملہ پر بولتے ہوئے سوشل میڈیا پر سشانت کیلئے ایک پوسٹ لکھی تھی ۔ ریا نے کچھ دیر پہلے کئے ٹویٹ میں لکھا : قابل قدر امت شاہ سر ، میں ریا چکرورتی ، سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ، ان کی اچانک ہوئی موت کو اب پورا ایک ماہ ہوچکا ہے ۔ مجھے حکومت پر پورا بھروسہ ہے ، پھر بھی میں انصاف کی امید کرتے ہوئے اپنے ہاتھ جوڑ کر آپ سے اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتی ہوں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading