مہاراشٹر میں کورونا کیسز تقریباً 2.84 لاکھ سے متجاوز، ریکوری ریٹ 55 فیصد

مہاراشٹر میں کورونا کیسز تقریباً 2.84 لاکھ سے متجاوز، ریکوری ریٹ 55 فیصد

ممبئی 16جولائی(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں روزبروز صورت حال سنگین ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8641 ریکارڈ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کے روز 2.84 لاکھ سے تجاوز کر گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی ریکوری شرح بڑھ کر 55 فیصد سے زائد ہوگئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 284281 افراد اس وبا کی زد میں آئے ہیں۔ وہیں اس دوران مزید 266 کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 11194 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 5527 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 158140 ہوگئی ہے۔

صورتحال تشویشناک ہونے کے باوجود اچھی بات یہ ہے کہ ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 55.62 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات صرف 3.93 فیصد ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 114648 ہے جن کا مختلف اسپتالوں علاج کیا جا رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا سے متاثر ہونے اور اموات کے معاملے میں نمبر ایک پر ہے۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading