اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ساتویں پے کمیشن کے تحت تنخواہ طئے کرنے کے لئے چند ایجنٹس اساتذہ کا معاشی استحصال کررہی ہے یہ شکایت شکشک سمیتی نے علاقائی انتظامیہ اور ضلع پریشد ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے کی۔
شکشک سمیتی کے ایک وفد نے علاقائی کمشنریٹ اور ضلع پریشد کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو میمورنڈم دئے جس میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے اساتذہ کے لئے حال ہی میں ساتویں پے کمیشن کا اعلان کیا لیکن چند ایجنٹس اساتذہ کی تنخواہ طئے کرانے کے لئے انھیں گمراہ کررہے ہیں اور ان سے رقم وصول کرکے ان کا معاشی استحصال کررہے ہیں۔ کمیٹی اراکین نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس دھاندلی پر قابو پایا جائے اور خاطیوں پر وقت گزرنے سے پہلے کڑی کاروائی کی جائے۔اس وفد میں سنتوش پاٹل بڑو سنتوش جادھو رمیش اشری شیواجی پاٹل سرمناتھ اسکر سنجئے کلکرنی عرفان پٹھان اور کمیٹی کے دیگر اراکین شامل تھے۔