اورنگ آباد:(جمیل شیخ):ضابطہ اخلاق نافذ ہوتے ہی ضلع اورنگ آباد کے دیہی مقامات پرترقیاتی کام ٹھپ ہوگئے جس کی وجہ سے عوامی نمائندوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور وہ انتطامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگارہے ہیں۔
عوامی نمائندو ںکے مطابق ضلع اورنگ آباد کے دیہی مقامات پر ترقیاتی کام کرنے کے لئے حکومت نے ضلع پریشد انتظامیہ کو کروڑوں روپیوں کا فنڈ دیا چند عوامی نمائندوں نے فائدہ اٹھایا اور اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کرلئے پر ضلع پریشد کے بیشتر اراکین ہیں جن کے حلقوں میں اب تک فنڈ نہیں دیاگیا۔
اور اب لوک سبھا الیکشن کا بگل بج چکا ہے اور الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق نافذ کردیا ہے جس کی وجہ سے اسکولی کمروں کی تعمیر کنوئوں کی کھدائی وتعمیر اور دیگر سبھی کام ٹھپ ہوچکے ہیں اور اب تین مہینے بعد ہی کام شروع ہوسکتے ہیںلہذا ضلع پریشد کے وہ اراکین جن کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ نہیں دیاگیا وہ شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور ضلع پریشد پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگارہے ہیں۔