اورنگ آباد:(جمیل شیخ) :الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کا پروگرام گزشتہ شام ظاہر کردیا۔جس کے مطابق اورنگ آباد میں پولنگ کی تاریخ 23 اپریل مقر رکی گی ہے یہ اطلاع ضلع کلکٹر اودئے چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔ واضح رہے کہ الیکشن پروگرام کے مطابق اس بار ملک میں لوک سبھا انتخابات کے لئے رائے دہی سات مرحلوں میں ۱۱ اپریل ۸۱اپریل ۳۲ اپریل ۹۲ اپریل ۶ مئی ۲۱ مئی اور ۹۱مئی کو ہوگی جبکہ الیکشن کے نتائج ۳۲ مئی کو ظاہر کئے جائیں گے۔ ریاست مہاراشٹر میں ۱۱ اپریل کو ۷ انتخابی حلقوں میں رائے دہی ہوگی۔ ۸۱ اپریل کو ۰۱ حلقوں میں ۳۲ اپریل کو ۴۱ حلقوں میں اور ۹۲ اپریل کو ۷۱ حلقوں میں پولنگ ہوگی ان میں سے ۱۱ اپریل کو پہلے مرحلے میں وردھا رام ٹیک ناگپور بھنڈراگوندیاگڈچرولی وچور چندرپور اور ایوت محل واشم میں پولنگ ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو بلڈانہ اکولہ امراوتی ہنگولی ناندیڑ پربھنی بیڑ عثمان آباد لاتور اور شوالاپور میں پولنگ ہوئی۔ تیسرے مرحلے میں ۳۲ اپریل کو جلگائوں راویر جالنہ اورنگ آباد رائے گھڑھ پونے بارامتی احمد نگر ماڑھا سانگلی ستارا رتنا گری سندھودرگ کولہا پور اور ہات کنگلے میں پولنگ ہوگی۔ رائے دہی چوتھا مرحلہ ۹۲ اپریل کو ۷۱ حلقوں میں یعنی نندوربار دھلیہ دنڈوری ناسک پالی گھر بھیونڈی کلیان تھانے ممبئی شمالی حلقے اورنگ آباد شمالی ومغربی حلقے ممبئی شمائی ومشرقی حلقہ ممبئی جنوب ووسط ماوڑ شرواور شرڈی میں مکمل کیا جائےگا۔آج اورنگ آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صلع کلکٹر اودئے چودھری نے ضلع اورنگ آباور اور ضلع جالنہ کی الیکشن پروگرام سے صحافیوں کو واقف کروایا۔ انھو ںنے بتایا کہ ان دونوں اضلاع میں نامینیش فارم ۸۲ مارچ سے ۴ اپریل تک قبول کئے جائیں گے۔ ۵ اپریل کو اسکروٹنی ہوگی ۸ اپریل کو نامینیشن فارم واپس لئے جاسکیں گے 23 اپریل کو رائے دہی ہوگی اور 23 مئی کو نتائج ظاہر کردئے جائیںگے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ الیکشن کی ہدایت پر ضابطہ اخلاق ۰۱ مارش کی شام ۵ بجے سے نافذ کردیاگیا جو ۷۲ مئی تک رہے گا۔
ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع اورنگ آباد میں ۸۱ لاکھ ۷۵ ہزار ۵۴۶ ووٹرس ہیں جن کے لئے ضلع میں ۶۳۹۱ پولنگ مراکز بنائے جارہے ہیں جبکہ ۰۱ ہزار نابینا رائے دہندگان کے لئے علیحدہ انتظامات کئے جارہے ہیں الیکشن ڈیوٹی پر ۰۳ ہزار ۳۲۵ ملازمین مقرر کئے جائیںگے جبکہ جالنہ ضلع کے پولنگ بوتھس پر ۱۲ ہزار ۳۳۹ ملازمین مقرر کئے جائیں گے ضلع کلکٹر اودئے چودھری نے سبھی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور دیگر عوام سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کا پاس رکھیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں۔