دیودت پڈیکیل ایمرجنگ پلئیر آف آئی پی ایل

دبئی۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور کے بیٹسمین دیودت پڈیکیل کو آئی پی ایل2020کے ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے مابین فائنل کے بعد انفرادی ایوارڈز پیش کیے گئے ۔ ممبئی نے دہلی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں بار خطاب اپنے نام کیا۔بنگلور کے پڈیکیل نے ٹورنمنٹ میں 15 میچوں میں473 رنز بنائے تھے جس میں پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ پڈیکیل کو اس ایوارڈ میں 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading