ناندیڑ:ڈکیتی اورچوری کاسونا خریدنے والا سُنارگرفتار

ناندیڑ:11نومبر۔(ورق تازہ نیوز)5نومبرکوبھوکر کے ریٹھا گاوںکے قریب ڈکیتی انجام دے کر دو افراد اور چوری کاسونا خریدی کرنے والے سنار کو بھوکر پولس نے گرفتار کرکے انکی تحویل سے دو لاکھ روپیوں سے زائد کامال ضبط کیا ہے ۔ 5نومبر کوڈکیتی میں ایک لاکھ 43ہزار روپیوں کامال جبراً چوری کیاگیاتھا ۔5نومبر کوسبھاش دگڑورام شہانے اور انکے دوکان کے کاریگر بھوجنگ راو پانچال موٹر سائیکل نمبر MH 26-B- 0083پرسوار ہوکر مدکھیڑ کی سمت جارہے تھے کہ شام چھ بجے تین افراد موٹرسائیکل پر آئے اورانھیں زمین پرگراکر خنجر کی دھاک پرانکی تحویل سے نقدرقم چھین لی اس معاملے میں ے پی آئی شنکر ڈیڈوال کے سپرد کی گئی ۔

انھوں نے پولس ملازمین شری رامے ‘ سرودے ‘ کڑنے کی مدد سے معلومات ملنے پر مدکھیڑکارخ کیا۔مدکھیڑ پولس کی مدد سے لکشمن بالاجی مورے ‘دیپک تاراسنہہ ٹھاکور اور سونا خریدی کرنے و الے سنار نیرج رویندر اڈانے اور تاجر کی معلومات ڈکیت کو دینے واے کاریگر سنتوش مورتالے کوگرفتار کرلیا ۔ انکی تحویل سے دس ہزار500 روپے نقدم ‘ چوری کی رقم سے خریدی 24ہزار500 روپیوں کے دو موبائل فون 22ہزار قیمتی کان کے جھمکے ‘دس ہزار روپے قیمتی چاندی کڑا ‘ دس ہزار روپے مالیت کی آٹھ چاندی کے جوڑے ‘پانچ ہزار مالیت کے چھوٹے بچوں کے والے اور MH 26-L– 1527 نمبر والی چوری میں استعمال موٹر سائیکل کو بھی ضبط کرلیاگیا۔اس کاروائی کی ایس پی پرمودشیوالے ‘ ایڈیشنل ایس پی وجئے کباڈے ‘ڈی واے ایس پی رانجنکر ‘پی آئی ویکاس پاٹل نے تعریف کی ۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading