جمشیدپور میں بھیانک سڑک حادثہ، کابینی وزیر کی بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

جمشیدپور (ایجنسی) جھارکھنڈ کے جمشیدپور میں جمعرات کی علی الصبح پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں جھارکھنڈ کی دیہی ترقی اور پنچایتی راج کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ کی بیٹی تریشا سنگھ سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ سوناری تھانہ حدود میں واقع میرین ڈرائیو روڈ پر تقریباً صبح 3 بجے پیش آیا۔ کار میں سوار چاروں افراد سڑک کے کنارے کھڑے ایک تجارتی ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئے۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی اور اس میں سوار افراد اندر پھنس گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے کار میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ انہیں فوری طور پر ایم جی ایم اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چاروں کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق مہلوکین کی شناخت سارتھک، نمن گپتا، ونشیکا کھنڈیلوال اور تریشا سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ تریشا سنگھ جھارکھنڈ کی دیہی ترقی اور پنچایتی راج کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ کی بیٹی تھیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ابتدائی طور پر بتایا جارہا ہے کہ کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرائی تھی۔ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اور کار کی رفتار کتنی تھی، اس سلسلے میں پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading