ناندیڑ:آسان پیغامات سینٹر کی جانب سے فی سبیل اللہ روبرو تعارفی پروگرام، ایک ہزار سے زائد افراد کی شرکت

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) آسان پیغامات سینٹر، ورکشاپ روڈ ناندیڑ کی جانب سے گزشتہ 13 سال سے رشتوں کے متلاشی خاندانوں کے لیے فی سبیل اللہ روبرو تعارفی پروگرام اور مختلف ملاقاتی کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج ناندیڑ کے انور گارڈن فنکشن ہال، دیگلور ناکہ، مالٹیکڑی روڈ پر روبرو تعارفی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا،

اس پروگرام میں مہمانان کے خصو صی میں مفتی وقایت اللہ قاسمی، مفتی خالد شاکر قاسمی۔مفتی شیخ محبوب قاسمی ،مفتی محمد ایوب قاسمی نے شرکت کی ۔اس پروگرام میں لڑکے اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں نے شرکت کی۔

پروگرام میں رشتوں کے خواہش مند لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈیٹا اور تصاویر والدین اور سرپرستوں کے مشاہدے کے لیے پیش کیے گئے۔ شرکاء نے اپنی ضروریات اور پسند کے مطابق بائیو ڈیٹا کا مشاہدہ کیا اور مناسب رشتے کے سلسلے میں ایک دوسرے سے روبرو ملاقات بھی کی۔

اس رشتے کے تعارفی پروگرام کو کامیاب بنانے میں آسان پیغامات سینٹر کے کرامت اللہ خان عرف کمو سیٹھ، شیخ حمید سر.شیخ پاشاہ میاں سر،شیخ معین ،اقبال احمد خان، عمران خان بلولی کر،خضر خان ،سمیر خان اور دیگر کا اہم رول رہا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading