ناندیڑ :گاڑی پورہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 9 افراد کے خلاف مقدمہ

73 ہزار 330 روپے کا سامان ضبط، 8 افراد گرفتار جبکہ ایک فرار

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت اتوارہ پولیس کے جرائم تحقیقاتی دستے نے گاڑی پورہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی جوئے کے اڈے کا پردہ فاش کیا۔ اس کارروائی میں پولیس نے 73 ہزار 330 روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔

پولیس کے مطابق 23 ستمبر 2026 کو اتوارہ پولیس اسٹیشن کے جرائم تحقیقاتی دستے کی ٹیم حدود میں گشت کر رہی تھی، اسی دوران خفیہ اطلاع ملی کہ گاڑی پورہ ناندیڑ میں ہنی سنگھ چودھری کے مکان میں کچھ افراد غیر قانونی طور پر ’تیرّٹ‘ نامی جوا کھیل رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے پنچوں کے ہمراہ مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران بھیم راؤ کاشیرام دھمنے، عمر 56 سال، مادھو ہوساجی ارسول واڑ، عمر 54 سال، ساکن پاتال گنگا، تعلقہ قندہار، حال مقیم کوٹھا ناندیڑ، فہیم خان ، عمر 52 سال، ساکن بیفالا ناندیڑ، محمد سبحان محمد خواجہ، عمر 55 سال، ساکن عیدگاہ روڈ قدوائی نگر ناندیڑ، راجو پدم اکر بھوسلے، عمر 41 سال، ساکن کورکا پیپل گاؤں، وکی عرف وکیش پرتھوی راج سونکانبڑے، عمر 42 سال، ساکن اتوارہ بازار ناندیڑ، سید علی الدین سید رحیم الدین، عمر 50 سال، ساکن گاڑی پورہ ناندیڑ اور محمد سراج محمد صلاح الدین، عمر 49 سال، ساکن رحمت نگر دیگلور نکا ناندیڑ کو موقع پر پایا گیا۔

اس معاملے میں ہنی سنگھ چودھری کو بھی ملزم بنایا گیا ہے، تاہم وہ پولیس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔

پولیس نے پنچوں کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کے قبضے اور جائے وقوعہ سے 6 موبائل فون، جن کی اندازاً مالیت 50 ہزار روپے ہے، 23 ہزار 330 روپے نقد رقم اور جوئے کا دیگر سامان ضبط کیا۔ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت 73 ہزار 330 روپے بتائی گئی ہے۔

اس معاملے میں اتوارہ پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 316/2026 کے تحت مہاراشٹر جوئے کی ممانعت کے قانون کی دفعات 4 (1) (ب) اور 5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نیلاب روہن کی ہدایت پر پولیس انسپکٹر سدھیشور کیلاسے کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر جلباجی گائیکواڑ اور پولیس اہلکار قلندر، راٹھوڑ، کدم، سکھئی، کورنولے، گیتے اور بیگ نے انجام دی۔ تمام اہلکار اتوارہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں۔

ناندیڑ ضلع پولیس کی جانب سے غیر قانونی جوا، مٹکا اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ہونے والی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دے کر تعاون کریں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading