جھوٹ بولنے میں وزیراعلیٰ کاہاتھ کوئی نہیں پکڑ سکتا: سچن ساونت

ممبئی: 20جنوری۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس کو اندو مل کی جگہ کو ہڑپ کرنا تھا۔ یہ کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ دیوندر فڈنویس کا۔ جھوٹ بولنے میں ان کا ہاتھ کوئی نہیں پکڑسکتا، کیونکہ مودی سے انہیں یہی تعلیم ملی ہوئی ہے۔ غلط بیانی، جھوٹ اور بدنام کرنا بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اب چونکہ انتخابات قریب آچکے ہیں اس لئے اگر یہ یہ کہہ دیں کہ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر آر ایس ایس کے ممبر تھے، تو حیرت نہیں ہونی چاہئے۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے کی یہ روایت آر ایس ایس کی نظریات سے آئی ہے۔ سنگھ کے لوگ جھوٹ بولتے ہیں، بدنام کرتے ہیں اور غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر آر ایس ایس کی مخالفت کرتے تھے۔ کانگریس پارٹی نے ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکر کی یادگار قائم کرنے کے تعلق سے کیا کیا؟ یہ وزیراعلیٰ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اندو مل میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یادگار قائم کرنے کی بات کانگریس کے انتخابی منشور میں کہا گیا تھا۔ پرنسپل اپروول لانے کا کام کانگریس نے ہی کیاتھا۔ بی جے پی کی طرح صرف انتخابی فائدے کے لئے بابا صاحب کی یادگار کا استعمال ہم نے نہیں کیا۔ سچن ساونت کے مطابق ۵۱۰۲ میں بہار کے انتخابات سے قبل وزیراعظم اوروزیراعلیٰ نے بابا صاحب کی یادگار تعمیر کرنے کے لئے بھومی پوجن کیا، لیکن آج تک ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔ بی جے پی کو باباصاحب کے یادگار کا استعمال رام مندر کی طرح کہ ’ مندر وہیں بنائیں گے‘ کی مانند کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ کو اس کا جواب دینا چاہئے۔سچن ساونت نے کہا کہ وزیراعلیٰ کانگریس کو بدنام کرنے کی کتنی بھی کوشش کرلیں، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔ کیونکہ کانگریس کو اب تمام دلت و پسماندہ طبقات کی حمایت حاصل ہے نیز تمام دلتوں وپسماندہ طبقات کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں ہے۔ اس لئے ان میں زبردست ناراضگی ہے اور اس میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading