املنیر میں کلرک و چپراسی رشوت لیتے ہوۓ گرفتار ٹیکس کم کرنےکےلۓ بارہ ہزار روپئے کا مطالبہ کیاتھا
جلگاؤں( سعیدپٹیل)املنیر سے موصولا اطلاعات کے مطابق شہر کے مراٹھا شادی ہال علاقہ میں ایک جنرل اسٹور کی دکان پر طۓ کیاہوا ٹیکس کم کرکے دینے کےلئے بارہ ہزار روپئے رشوت لینے والے بلدیہ کے دو ملازمین کو جلگاؤں انٹی کرپشن محکمئہ کے دستے نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔گذشتہ شب ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دکان کےعلاقہ میں یہ کاروائ عمل میں آئ۔شکایت کننده سے بلدیہ کے سینئر کلرک سوم چند چھگن سدان شیو (عمر پینتالس )اور چپراسی منوج نکم رہایش املنیر نے بارہ ہزار روپیوں کا مطالبہ کیا تھا۔اس معاملے میں املنیر پولیس میں کیس درج کی گئ ہیں۔یہ کاروائ انٹی کرپشن دستے کے پولیس ڈپٹی ایس۔پی جی۔ایم ٹھاکور ،پولیس انچارج نیلیش لودھی کی قیادت میں ان کی ٹیم نے کاروائ مکمل کی۔