لکھنؤ : پارلیمانی انتخابات کا وقت نزدیک ہے اور اس وقت رام مندر کا مدعا کافی گرمایا ہوا ہے ۔ اپوزیشن لگاتار رام مندر مسئلے کو لے کر بی جے پی پر حملہ آور ہے تو وہیں سنت سماج میںبھی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ اب وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی ) نے بی جے پی کو زور دار جھٹکا دیا ہے ۔ وی ایچ پی کے ایگزیکٹو صدر آلوک کمار نے کنبھ میلے میں کہا کہ اگر کانگرس چناوی منشور میں رام مندر کا مدعا شامل کرتی ہے تو اس کو حمایت دینے پر غور کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کانگرس اپنے دروازے تو ہمارے لئے کھولے ۔ کانگرس کیساتھ جانے کیلئے پہلے کانگرس ‘سیوا دل’ سے جڑنا پڑتا ہے ۔ اگر کانگرس ہمارے لئے اپنے دروازے کھولتی ہے تو اور چناوی منشور میں رام مندر کی تعمیر کو شامل کرتی ہے تو ہم حمایت کیلئے سوچیں گے.