جلگاؤں (سعیدپٹیل )یہاں کی سپریم کالونی اس مضافاتی علاقے کی کارپوریشن اردو اسکول نمبر ١١ ِمیں جلگاؤں ضلع منیار برادری کی مشترکہ طور پر پلوامہ حملے کی مذمت کی گئ اور شہداء پلوامہ کو خراج تحسین پیش کرکے یاد کیاگیا۔اسی طرح پلوامہ حملے کی پرزور لفظوں میں مذمت کی گئیں ۔قبل ازیں صدرمدرس متین خان نے شہیدوں کے متعلق معلومات پیش کیں۔تمام طلباء و طالبات سمیت شرکاء نے دو منٹ خاموش کھڑے رہ کر خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں پاکستان مردہ باد اور شہید جوان امر رہے کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا۔اس موقع پر منیاربرادری کے صدر فاروق شیخ ،عقیل خان ،فاروق لقمان ،آصف شیخ ،عقیل شیخ ،ڈاکٹر فروز ،عمران باغبان ،چھوٹو پٹیل ،وسیم شیخ ،اسلم شیخ ،الطاف شیخ ،سمیرشیخ اور اسکول کےتمام طلباء وطالبات وعلاقے کے مکینوں نے شرکت کیں۔