اورنگ آباد:(جمیل شیخ):اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں سبھی گاڑیاں۰۴ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جس کے لئے پولس کمشنریٹ نے اقدامات شروع کردئے۔ شہر کی آبادی کے ساتھ ساھ چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں او رگاڑیوں کی رفتار بہت کم نہیں کرتے جس کی وجہ سے وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی حادثات کے حوالے کردیتے ہیں لہذا اطلاع ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے پولس کمشنر چرنجیو پرساد نے ایک فرمان جاری کیا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں سبھی چھوٹی بڑی گاڑیاں ۰۴ کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے نہیں چلیں گی۔ شہریان کی کاﺅنسلنگ او رتیز رفتار گاڑیوں پر نظررکھنے کے لئے پولس کمشنریٹ نے اقدامات شروع کردئے ہیں او رکہا جارہا ہے کہ ۰۴ کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ رفتار میں گاڑیاں چلانے والوں پر ممبئی پولس ایکٹ کی دفعہ ۱۳۱ کے تحت کاروائی کی جائیگی۔ لیکن جہاں تک ایمبولنس فائر بریگیڈ اور پولس ڈپارٹمنٹ کی گاڑیوں کی بات ہے تو وہ اس قانون کے دائرے میں نہیں آئینگی واضح رہے کہ اورنگ آباد پولس کمشنر کے پاس مین پاور کی کمی ہے اور اسپیڈ گن بھی کم ہیں لہذا دیکھنا یہ ہے کہ پولس کمشنریٹ اس مشن میں کہا ںتک کامیاب ہوتا ہے۔