جلگاؤں ٢٧ ِفروری . ( سعیدپٹیل )جلگاؤں کارپوریشن میں برسراقتدار بی جےپی نے آئیندہ پارلیمانی و مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو دھیان میں رکھتے ہوۓ کسی بھی قسم کا ٹیکس اضافہ کۓ بغیر اسٹینڈینگ کمیٹی کی میٹینگ میں پیش کیا گیا۔سرکاری انتظامیہ نے تیار کیا ہوا ایک ہزار ایک سو سترہ کروڑ کے بجٹ میں نگروتھان منصوبہ کو شامل کیاگیاہے۔اسی طرح ارکین نے اجلاس میں پیش تجویز کی رقم چھتیس کروڑ روپئے بھی شامل ہیں۔اس طرح ایک ہزار دوسو سترہ کروڑ کا اور دوسو آٹھ کروڑ کی بچت ہوا ہے۔
شہر کےہر شہری کا حادثاتی بیما ،بیٹی بچاو مہم کو اہمیت دیتے ہوۓ جائداد ٹیکس میں سہولت ،پرانے باغیچوں کےلۓ معقول انتظامات اس بجٹ کی خصوصیات ہیں۔کارپوریشن کےکمیشنر چندرکانت ڈانگے انھوں نے گذشتہ اٹھارہ فروری کو انتظامیہ نے تیار کیاہوا دوسو سینتالیس کروڑ کی بچت سمیت ایک ہزار ایک سو سترہ کروڑ کا بجٹ اسٹینڈینگ کمیٹی چئیرمن جتیندر مراٹھے کےسپرد کیاتھا۔جس پر کل بحث ہوئ۔
اجلاس کے آغاز میں ملک کی فوج نے پاکستان کے خلاف کی گئ کاروائ پر مبارکبادی کی تجویز پیش کی گئ۔بعد ازاں بی جے پی کےگروپ لیڈر بھگت بالانی انھوں نے انداز تخمینے پر تجاویز پیش کرنے کی اپیل کی۔ سداشیو ڈھیکلے ،نتین لڈھا ،وشنو بھنگالے ،سنیل کھڈکے ،بھگت بالانی ،سریش سونونے ،اجولا بینڈالے چیتن سنکت وغیرہ نے ہدایتیں پیش کیں۔”بیٹی بچاو ،بیٹی پڑھاو "منصوبے پر عمل کرنے کےلۓ کارپوریشن نے ایک یا دو بیٹی والوں کو جائداد ٹیکس میں ایک فیصد کی چھوٹ دینے کی تجویز ایڈوکیٹ سچیتا ہاڈا نے تجویز پیش کیں۔