بھیونڈی کی مختصر خبریں

بھیونڈی میں دو نابالغ لڑکیوں کا اغوا

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی شہر علاقے میں نابالغ لڑكيوں کے اغوا کی واردات میں روز بروز ہو رہے اضافہ کی وجہ سے والدین کے سامنے تشویش کا ماحول ہے ۔بھیونڈی پولیس ڈپٹی کمشنر کے تحت آنے والے علاقوں کے مختلف مقامات سے دو نابالغ لڑکیوں کے اغوا کی واردات کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ پہلا واقعہ كونگاوں میں واقع گروكرپا نگر کے وشوناتھ اپارٹمنٹ میں رہنے والی شردھا دیوچند دوڈے (17) گھر سے باہر نکلتے ہوئے سہیلی کے پاس جا رہی ہوں یہ کہہ کر نکلی لیکن دیر رات تک وہ گھر واپس نہیں آئی جس کے بعد اہل خانہ نے احاطے میں چاروں طرف اس کی بہت تلاش کی لیکن کوئی پتہ نہیں چلا ۔ کسی نامعلوم شخص نے اس کو بہلا پھسلا کر اغوا کر لیا ہے اس طرح کا شبہ ہونے کے بعد اس کے والد دیوچند دوڈے نے كونگاوں پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے اغوا ہونے کا معاملہ درج کرایا ہے۔ خواتین پولیس سب انسپکٹر یوگیتا کوکاٹے اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسی طرح دوسرا واقعہ فاتمہ نگر، گائتری نگر کی رہنے والی سوفیہ گڈو شیخ (15) گزشتہ کل شام کے وقت رفاع حاجت کے لئے جاکر آتی ہوں ایسا کہہ کر گھر سے باہر نکلی لیکن وہ دیر رات تک گھر واپس نہیں آئی ۔ جس کے بعد اس کے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے بعد تلاش کی گئی ۔لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چلا ۔ اس کی معصومیت کا فائدہ اٹھا کر یا کسی طرح کا لالچ دکھا کر کسی نامعلوم شخص نے اسے لے کر فرار ہو گیا ہے اس طرح کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے لڑکی کی ماں ا جرالنسا شیخ نے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں صوفیہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس سب انسپکٹر ادئے اردالکر اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہے ہے ۔

غیر قانونی ریتی کا ٹرک ضبط ، ڈرائیور گرفتار

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ کے پمپلاس ریتی بندر سے غیر قانونی ریت بھر کر لے جانے والے ٹاٹا ٹرک پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو اتوار کے روز صبح گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق سبھاش وجئے مورے 24 رہائشی كليان نامی ٹرک ڈرائیور پمپلاس كھاڑی سے غیر قانونی کھدائی کی گئی ڈھائی براس ریتی ٹرک میں بھر کر فروخت کرنے کے لئے لے کر جا رہا تھا اسی وقت اے سی پی مغرب آفس کے پولیس ٹیم نے بھیونڈی – کلیان سڑک پر كونگاوں کی حد میں ریلائنس پٹرول پمپ کے قریب ٹرک روک کر ریتی رایلٹی کا مطالبہ کیا جسے دکھانے میں ڈرائیور قاصر تھا ۔ جس کے سبب غیر قانونی طور پر کھدائی کی گئی ریتی ٹرک میں بھر کر چور راستے سے لے کر جانے کی تصدیق ہوئی ۔جسے پولیس نے 5 لاکھ روپے قیمتی ٹاٹا کمپنی کے ٹرک اور 12 ہزار 500 روپئے کی ڈھائی براس ریتی ضبط کر ڈرائیور سبھاش کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس کے خلاف كونگاوں پولیس اسٹیشن میں دفعہ 379 سمیت مہاراشٹر زمین محصول ایکٹ 1966 کے قلم 48، (7)، (8) سمیت ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1986 کی قلم 15 کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ جسکی تفصیلی انکوائری پولیس سب انسپکٹر رزاق شیخ کر رہے ہیں ۔

چوروں نے موٹر سائیکل کی ڈکی سے دو لاکھ روپئے لوٹ کر فرار

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازم پدمانگر میں واقع ڈومبیولی ناگرک کوآپریٹیو بینک سے 2 لاکھ روپئے نقد نکال کر موٹر سائیکل کے ذریعہ گھر جانے کے لئے نکلے تھے لیکن موٹر سائیکل پنکچر ہو گئی ۔اس لئے پنکچر بنوانے کے لئے موٹر سائیکل گھسیٹتے ہوئے لے کر جا رہے تھے ۔ اسی وقت نامعلوم چور نے موقع کا فائدہ اٹھا کر نظر بچاتے ہوئے ڈکی میں رکھے 2 لاکھ روپئے نکال کر فرار ہونے کا واقعہ روشنی میں آیا ہے ۔

پولیسں سے موصولہ معلومات کے مطابق وجئے ناتھ لکشمن چوگھلے، 70 رہائشی كنیری نامی شخص بھیونڈی کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازم ہیں وہ اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع رقم میں سے گزشتہ کل 2 لاکھ روپئے نکال کر ڈکی میں رکھ کر گھر جا رہے تھے ۔ لیکن اچانک موٹر سائیکل پنکچر ہوگئی اس لئے موٹر سائیکل ڈھکیلتے ہوئے ہاتھی سائیجنگ کے پاس پنکچر کی دکان تک آئے اسی درمیان نامعلوم چور نے ان سے نظر بچا کر ڈکی میں رکھے ہوئے 2 لاکھ روپئے اور جیب کے 850 روپئے اور بینک پاس بک چوری کر کے فرار ہوگیا ۔اس چوری معاملے میں شہر پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کیا ہے ۔ جس کی تفصیلی تحقیقات پولیس کر رہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading