سمیر مارکنڈے کی تصاویر کی تھانے میں نمائش کا آغاز پترکار سنگھ کی فوٹو گیلری میں شاندار پیشکش

سمیر مارکنڈے کی تصاویر کی تھانے میں نمائش کا آغاز
پترکار سنگھ کی فوٹو گیلری میں شاندار پیشکش
تھانے: (آفتاب شیخ)تھانے کے سینئر و تجربہ کار فوٹوگرافر سمیر مارکنڈے کی منتخب تصاویر آج سے تھانے شہر پترکار سنگھ کی جانب سے تھانے میونسپل کارپوریشن کے پریس روم میں قائم کردہ فوٹو گیلری میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ اس فوٹو نمائش میں مختلف سماجی، ثقافتی اور اہم عوامی لمحات کو کیمرے میں قید کی گئی تصاویر کو شامل کیا گیا ہے، جنہیں دیکھنے کے لیے صحافیوں اور شہریوں کا جم غفیر ہے۔

واضح رہے کہ سمیر مارکنڈے ایک سینئر اور تجربہ کار پریس فوٹوگرافر ہیں اور وہ تھانے شہر پترکار سنگھ کے سابق جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی فوٹوگرافی کو صحافتی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کے کام نے طویل عرصے تک خبروں کو بصری انداز میں مؤثر طریقے سے پیش کیا ہے۔ یہ فوٹو نمائش 14 اپریل سے 25 اپریل تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک تھانے میونسپل کارپوریشن کے پریس روم، پانچ پکھاڑی میں منعقد ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading