دفترورق تازہ ناندیڑ میں ریاستی اُردو اکادمی کے کارگزار صدر حسین اختر کا پر تپاک استقبال

ناندیڑ : 13 ؍اپریل (راست) مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی، بمبئی کے نو نا مزد کارگزار صدر جناب حسین اختر کا روز نامہ ورق تازہ کے دفتر واقع محمد یہ کالونی ناندیڑ میں پر تپا ک استقبال کیا گیا ۔ مدیر اعلیٰ محمد تقی نے حسین اختر جالب کی شال پوشی اور گلپوشی کی۔محمد تقی نے اپنی کتاب ’’ مٹی کے چاند ستارے‘‘ جناب حسین اختر کو پیش کی ۔

اس موقع پر شہر کے معروف کہنہ مشق شاعر محمود علی سحر، تمیز احمد پرواز ، سہیل احمد صدیقی ، جاوید احمد، حبیب مسعود علی اور ورق تازہ ناندیڑ ایڈیشن کے مدیر محمد نقی بھی موجودتھے ۔ جناب اختر نے اردو فنکاروں کے ساتھ اردو زبان و ادب کے سلگتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading