بھیونڈی:دارالعلوم دیوان شاہ میں شہر کی مختلف انجمنوں، تنظیموں اور کمیٹیوں کے ذمہ داران کی ایک اہم نشست

بھیونڈی (شارف انصاری):- دارالعلوم دیوان شاہ کے جشن زریں (گولڈن جوبلی) کے موقع پر ۲۹؍۳۰؍ دسمبر ۲۰۱۸ ؁ء کو انعقاد پذیر ہونے والی گلوبل پیس کنونشن کی تقریب میں ملک وبیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں عوام وخواص شرکت کررہے ہیں بھیونڈی شہر کی مختلف انجمنوں تنظیموں اور کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اس تاریخ ساز پروگرام میں آنے والے مہمانوں کی خدمت وضیافت کے لئے اپنا اپنا نام نہایت ہی خلوص و جذبہ کے ساتھ رضاکاروں کی فہرست میں درج کروارہے ہیں جن کی تعداد اب تک ہزار سے اوپر پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے تاکہ پروگرام کے سارے انتظامات پورے طور پر انجام دیئے جاسکیں۔

بروز اتوار بعد نماز عشاء دارالعلوم دیوان شاہ ہال میں شہر کی انجمنوں، تنظیموں اور کمیٹیوں کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ادارہ ہذا کے پرنسپل حضرت مفتی سید واقف علی صاحب نے فرمائی جس میں تقریبًا سینکڑوں ذمہ داروں نے شرکت کی اور اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا اور جو ذمہ داریاں انہیں دی جائیں گی اسے بحسن وخوبی انجام دینے کی یقین دہانی کرائی جناب سید انس انجینئر صاحب نے ہر انجمن وکمیٹی کے افراد کے حسب لیاقت وصلاحیت ذمہ داریوں کی تقسیم کی نیز اس تاریخ ساز گولڈن جوبلی میں شرکت کرنے والے جن علماء واسکالرز اور مشائخ و سجادگان کی آمد یقینی ہوچکی ہے ان کے اسماء گرامی کی فہرست پڑھ کر سنائی جن میں سے کچھ اسماء درج ذیل ہیں ۔ پیر طریقت حضرت علامہ سید مہدی حسن چشتی معینی صاحب، گدی نشین درگاہ اجمیر شریف(۲)حضرت علامہ ڈاکٹرسید خسرو پاشا حسینی، سجادہ نشین خواجہ بندہ نواز گیسو دراز و چانسلر بندہ نواز یونیورسٹی، گلبرگہ شریف(۳)حضرت سید حماد نظامی صاحب، سجادہ نشین درگاہ محبوب الٰہی نظام الدین اولیاء، نئی دلی (۴)حضرت علامہ سید علی منظر اعجاز صاحب صابری، نائب سجادہ نشین درگاہ حضرت صابر پاک کلیر شریف (۵)مناظر اہل سنت بقیۃ السلف حضرت علامہ مفتی مطیع الرحمن صاحب قبلہ پورنیہ بہار(۶) پیر طریقت حضرت علامہ سید اجمل اشرف الاشرفی الجیلانی، سجادہ نشین خانقاہ جہانگیریہ اشرفیہ ،کچھوچھا شریف (۷)خطیب اعظم حضرت علامہ سید راشد مکی الاشرفی الجیلانی صاحب، جانشین مفکر ملت کچھوچھا شریف(۸)پیر طریقت حضرت علامہ سید شمیم الدین احمد منعمی صاحب، سجادہ نشین خانقاہ منعمیہ، پٹنہ بہار(۹) شہزادہ اعلیحضرت حضرت علامہ توصیف رضا خان صاحب، نائب سجادہ نشین درگاہ اعلیٰ حضرت و بانی جامعہ اعلیٰحضرت، بریلی شریف(۱۰)پیر طریقت حضرت علامہ سید جلال حسینی صاحب ، سجادہ نشین خانقاہ اشرفیہ قتالیہ، کولم پلی تلنگانہ (۱۱)پیر طریقت حضرت علامہ سید غلام جیلانی صاحب، سجادہ نشین خانقاہ سوجا پورشریف، باڑمیر راجستھان (۱۲)پیر طریقت حضرت علامہ سید سیف الدین فردوسی صاحب، سجادہ نشین مخدوم جہاں سرکار شرف الدین یحییٰ منیری،نالندہ بہار (۱۳) پیر طریقت حضرت علامہ سید تنویر ہاشمی شطاری صاحب، خانقاہ ہاشم پیر دستگیر، بیجاپور کرناٹک (۱۴)حضرت علامہ شیخ فیصل حامد عبد الرزاق، صدر اسلامک فورم آف کینڈا، ٹورنٹو (۱۵) مفکر اسلام حضرت علامہ قمرالزماں اعظمی صاحب، جنرل سکریٹری ورلڈ اسلامک مشن ، لندن (۱۶) خطیب البراہین حضرت علامہ پیر سید محمد حسینی اشرف، ناظم اعلیٰ جامعہ صوفیہ ،انگلینڈ (۴)حضرت علامہ شیخ ہارون کرامت، ہالینڈ (۱۷) حضرت الشاہ صوفی قاسم بابا زلگاؤنکر خلیفۂ اشرفی، کیپ ٹاؤن، ساوتھ افریقہ (۱۸) صاحبزادہ حضرت علامہ سید ظفر اقبال اشرفی، چئرمین ، ILM فاؤنڈیشن بلیک برن، انگلینڈ ( ۱۹) حضرت علامہ امام خالد حسین ، لیسٹر، انگلینڈ (۲۰) حضرت علامہ قاری عمران امانجی، ٹرسٹی و ناظم اعلیٰ مدرسہ صوفیہ، جوہانسبرگ، ساؤتھ افریقہ اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام اہلسنت وجماعت ممبئی واطراف اور دور دراز کے علاقوں سے بھی شرکت کررہے ہیں لہٰذا آپ حضرات زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہونچ کر بزرگان دین کے فیضان سے مالا مال ہوں خطبا کی تقریریں سماعت فرمائیں اور مشائخ کرام کی دعاؤں پر آمین کہیں.

میٹنگ کے آخر میں محترم جناب ڈاکٹر عمران صاحب نےتہہ دل سے شرکاء میٹنگ کا شکریہ ادا کیا بعدہ صلاۃ وسلام اور دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔ شرکاء میٹنگ میں سے چند اسماء یہ ہیں حضرت سید سمنانی اشرف صاحب (ناظم اعلیٰ ادارہ ہذا)، عالی جناب حنیف قریشی صاحب(جنرل سکریٹری ادارہ ہذا)،مولانا شکیل اختر صاحب، مولانا عرفان صاحب، مولانا نورالہدیٰ صاحب، بابا شفیق الرحمٰن صاحب، مولانا ساجد حسین صاحب، مولانا ارشاد واقفی صاحب، مولانا تنویر اشرفی صاحب ، عالی جناب سمیر پلمبر صاحب و دیگر ذمہ داران وممبران۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading