ممبئی:17ڈسمبر۔یہاں کے اندھیری علاقہ میں پیر کی شام ایک اسپتال میں بھیانک آگ لگنے کی خبر ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ میں پانچ افراد کی جھلس کر موت ہوگئی ، جبکہ 60 سے زیادہ لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال جائے واقعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 47 افراد کو بچالیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ شام تقریبا 4 بجے پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جائے واقعہ پر 10 فائر ٹینڈر ، 16 ایمبولینس اور ایک ریسکیو وین پہنچ چکی ہے۔