بھیونڈی ( شارف انصاری ) :- بھیونڈی کے ناگاؤں میں واقع سمرتھ نامی بلڈنگ میں رہنے والے ایک کرائے دار اور شہر کے اشوک نگر میں رہنے والے ایک بیوپاری نے اپنے رہائشی مکان میں غیر قانونی طریقے سے بجلی کے کیبل کو جوڑ کر چوری کی بجلی استعمال کرنے کے معاملہ کا انکشاف ہونے پر ٹورینٹ پاور کمپنی کے افسران نے متذکرہ دونوں ملزمین کے خلاف شہر کے شانتی نگر پولس اسٹیشن میں بجلی چوری کا کیس درج کرادیا۔
ناگاؤں کی سمرتھ نامی بلڈنگ میں مکان مالک انکش مہادو پاٹل کے نام کے بجلی کے میٹر پر سنتوش کالو رام جیسوال نامی کرایہ دار نے غیر قانونی طریقے سے بجلی کا کنیکشن جوڑ کر ٹورینٹ پاور کمپنی کا ایک لاکھ ۴۶ ہزار روپئے کا بجلی کے بل کی ادائیگی میں ٹال مٹول کیا۔ ٹورینٹ پاور کی جانب سے متعدد بار نوٹس دئے جانے پر جب بقایا بجلی بل کی ادائیگی نہیں کی گئی اور غیر قانونی کنیکشن سے چوری کی بجلی استعمال کرتا رہا، مجبوراََ ٹورینٹ پاور نے سنتوش جیسوال کے خلاف شانتی نگر میں تعزیری دفعہ ۱۳۵؍کے تحت بجلی چوری کا کیس درج کرایا۔
اس پر کارروائی کرتے ہوئے شانتی نگر پولس نے ملزم سنتوش جیسوال کو حراست میں لے کر تھانہ کی سیشن کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو ۲۷ فروری یعنی ۱۴ دنوں تک جیل کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں اشوک نگر کے رہنے والے شیکھر کیسروانی نامی بیوپاری نے اپنے رہائشی مکان میں غیر قانونی بجلی کنیکش کے ذریعے ۲ لاکھ ۳۳ ہزار ۱۱۲ روپئے کی چوری کی بجلی استعمال کرنے کا معاملہ کا انکشاف ہونے پر ٹورینٹ پاور نے اس کے خلاف بھی شانتی نگر پولس مں بجلی چوری کی دفعہ ۱۳۵ کے تحت معاملہ درج کرایا جس کے بعد ملزم شیکھر کیسروانی کو بھی عدالت نے ۱۴ دنوں کی جیل کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ بجلی چوری معاملے میں ٹورینٹ پاور کی اس سخت کارروائی سے شہر میں بجلی چوروں میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے۔