بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے تحت پیر کی رات میں موبائل چھین نے کے لئے ہوئی بحث میں 3 نامعلوم بدمعاشوں نے ریوالور سے فائرنگ کرخے نوجوان کا موبائل چھین لیا ۔ اس فائرنگ میں کاماکشا پرشاد نارائن ساہو نامی نوجوان زخمی ہو گیا ہے ۔ جسے علاج کے لئے بھیونڈی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بھیونڈی میں چوری اور لوٹ مار کی وردات سے شہریوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔
موصولہ معلومات کے مطابق كاماكشا پرساد ساہو پیر کی رات بھیونڈی تعلقہ میں واقع سونالے گاؤں کے صنعتی علاقے کے احاطے سے رات میں سوا 8 بجے کام پر سے چھٹی کے بعد اپنے گھر بھادوڑ واپس آ رہا تھا۔ اسی درمیان راستے پر تین موٹر سائیکل سوار لٹیرے اس کے سامنے آئے اور كاماكشا پرساد سے موبائل چھیننے لگے ۔ كاماكشا موبائل دینے سے انکار کرنے لگا اور اس بات کو لے کر لٹیروں اور كاماكشا پرساد میں جھڑپ اور ہاتھا پائی ہوئی۔ یہ دیکھ کر تینوں میں سے ایک بدمعاش نے ریوالور نکال کر كاماكشا کی طرف فائر کر دیا۔ جس سے گولی كاماكشا کے پیر میں لگی اور وہ زخمی ہوکر گر پڑا ۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تینوں بد معاش نے اس کاموبائل چھین لیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ زخمی مزدور کو علاج کے لئے بھیونڈی کے ہیلتھ کیئر نجی ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔ اس واردات کی خبر ملتے ہی دیررات پولیس سپرنٹنڈنٹ دلیپ گوڈبولے، سینئر پولیس انسپکٹر وکاس چوگلے نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے جائزہ لیا ۔ بھیونڈی تعلقہ پولیس نے اس واردات میں نامعلوم تین ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 392، 397، 34 آرمس ایکٹ 3،25، 27 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ معاملے کی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر مہش ساگڑے کر رہے ہے ۔