کانگریس کے تمام کارکنان آپسی اختلافات کو بھلا کر پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے کام کریں۔بی ایم سندیپ

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ کے امباڑی گاؤں سے واپس لوٹتے ہوئےآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور کوکن ڈویژن کے انچارج شری بی ایم سندیپ بھیونڈی میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و سابق چئیرمین اسمال اسکیل انڈسٹریز محمد طارق یونس فاروقی کے رہائش گاہ پر تشریف لائےاس موقع پر موجود پارٹی کارکنان سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تمام کارکنان آپسی اختلافات کو بھلا کر پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے کام کریں۔

لوک سبھا الیکشن کی آمد آمد ہےاور اس موقع پر متحد ہونے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے پورے ملک کی حالت بد سے بد تر کر دی ہے۔بے کاری اور بے روزگاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے اور بڑی تعداد میں کسان خود کشی کر رہے ہیں ۔ ملک کے نوجوانوں میں بےچینی پھیلی ہوئی ہے اورگزشتہ پانچ سال سے وہ اچھے دنوں کے منتظر ہیں اور مودی حکومت سےسوال پوچھ رہے ہیں ۔انہوں نے یقین جتائی کہ کانگریس کے بر سراقتدارآنے پر ہی اچھے دنوں کی شروعات ہوگی۔ نوجوانوں کو روزگار ملے گا، کاروبار میں رونق آئے گی اور کسانوں کو راحت ملے گی۔ اس موقع پر شری بی ایم سندیپ کےہمراہ سابق چئیرمین و ایم پی سی سی کے جرل سکریٹری محمد طارق یونس فاروقی ،کانگریس کے مقامی صدر شعیب گڈو،کانگریس کے سابق ایم پی سریش ٹاورے، بھیونڈی کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدر طفیل فاروقی ، کے ایم سہیل خان،ذکی محبوب انصاری ،اقبال صدیقی ،اور معاذفاروقی وغیرہ موجو تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading