بھیونڈی میں تین بنگلہ دیشی شہری گرفتار

بھیونڈی ( شارف انصاری):- شہر میں واقع پھنڈولے نگر میں شانتی نگر پولیس نے چھاپہ مار کر غیر قانونی طریقے سے رہ رہے 3 بنگلہ دیشی شہری سہاب الدين نوكیہ اللہ انصاری 35، ہارون خالد شیخ 49 اور نورالدین شمس الدین انصاری 40 کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کی طرف سے ملی معلومات کے مطابق شانتی نگر پولیس کو خفیہ ذرائع سے پتہ چلا کہ مرلی دھر کمپاؤنڈ کے قریب پھنڈولے نگرمیں تین بنگلہ دیشی چوری سے رہ رہے ہیں ۔ شانتی نگر پولیس نے فوری کارروائی کی اور تین بنگلہ دیشی شہریوں پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوں بنگلہ دیشی 17 سے 18 سال پہلے روزی روٹی کمانے کے لئے چوری سے ملک کی سرحد پار کر دلالوں کی مدد سے ہندوستان ملک میں داخل ہوئے۔ اس کے علاوہ مذکورہ تینوں بنگلہ دیشی شہری ہاوڑہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین پکڑ کر کلیان آئے اور اس کے بعد بھیونڈی میں آکر غیر قانونی طریقے سے رہنے لگے۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں بنگلہ دیشی پلمبر کا کام کرتے ہیں ۔ اس دوران ان تینوں بنگلہ دیشی شہریوں نے جعلی پین کارڈ، آدھار کارڈ اور پوسٹ آفس کی پاسبک بنا خود کو ہندوستانی شہری ثابت کر ساری سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ شانتی نگر پولیس نے مذکورہ تینوں بنگلہ دیشی شہریوں کو بدھ کے دن گرفتار کر عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے 28 جنوری تک تینوں ملزمین کو پولیس حراست میں رکھنے کا حکم سنایا ہے۔ مذکورہ معاملے کی جانچ اے پی آئی دورگیش دوبے کر رہے ہے ۔اس واقعہ کے بعد بھیونڈی شہر کے اندر اور بنگلادیشی چوری سے رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading