بھیونڈی: راشٹروادی کانگریس کی جانب سے’بیادگار ڈاکٹر ریحان انصاری‘ عنقری کارڈیک ایمبولینس کی فراہمی

’’راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے’بیادگار ڈاکٹر ریحان انصاری‘جلد ہی شہر کو تمام لوازمات سے مزین ایک کارڈیک ایمبولینس فراہم کر نے اور بھیونڈی شہر کو ’نیو بھیونڈی ویژن‘ دینے کا عزم‘‘

بھیونڈی ( شارف انصاری ) :- گذشتہ روز منگل۲۲؍ جنوری کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام بھیونڈی شہر کےمختلف مسائل کے تدارک اور تعلیم یافتہ نو جوان، خواتین اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے پارٹی کے صدر خالد گڈو کی جانب سےبھیونڈی کےگو پال نگرکےعلاقہ میں واقع پاٹیدار ہال میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اس موقع پر راشٹر وادی کی خاتون رکن پارلیمان وند نا تائی چو ہان،راشٹروادی کانگریس کے بھیونڈی شہر ضلع صدرخالد گڈو،کار گذار صدر انیل پھڈ ترے،شعبہ خواتین کی صدر سواتی کامبلے ، الہاس نگر میو نسپل کارپوریشن کےحزب مخالف لیڈر بھرت گنگوتری،سانگلی کے سابق میئر سریش پاٹل، بھیونڈی انجینئر اینڈ آرکٹیکٹ اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جاوید فیضان اعظمی،انجینئر دُراج کامنکر۔مفتی حذیفہ قاسمی،ڈاکٹر حفیظ انصاری ،حلیم خان، فیض عالم، غلام خان،عارِف علوی،سمیت بڑی تعداد میں نوجوان ، خواتین اورپارٹی کے رضا کار مو جود تھے ۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہو ئے راشٹر وادی کی خاتون رکن اسمبلی وِدیا تائی چو ہان نے بی جے پی پر سخت تنقید کر تے ہوئے کہا تھانے ضلع کے دیگرشہروں کےمقابلہ میں بھیونڈی شہر کی حالت دگر گوں ہوئی ہے۔ اس شہر میں بہترین راستے، پینے کے پانی کی قلت، صاف صفائی، بہترین اسپتال، بہترتعلیمی ادارےاورپلے گرائونڈ جیسے مسائل کا فقدان نظر آتا ہےجس کے لیےاس شہر کا میو نسپل انتظامیہ ذمہ دار ہے۔ ان مسائل کا تدارک کر نے کی بجائےبی جے پی سرکار شہری ترقیات کے مدعوں کی بجائے مذہبی مدعوں کوعوام کےسامنے لا کر انھیں آپس میں لڑا رہی ہے ۔انہوں نے بی جے پی کی بے جا اور غلط پالیسیوں پر کڑی تنقید کر تے ہو ئے کہا کہ بھیونڈی کی پاور لوم صنعت کساد بازاری کا شکارہو گئی ہے ۔ مذکورہ صنعت پر چھائے بحران کی وجہ سےپاورلوم مالکان اورمزدور شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں اور مزدوروں پر فاقہ کشی کی نو بت آگئی ہے۔جس کے لیے بی جے پی سر کار بری الذمہ نہیں قرار دیا جاسکتا ۔

رکن پارلیمان وند نا تائی چوہان نے بھیونڈی شہر کی عوام کو درپیشبنیادی سہو لیات اور مسائل کے تدارک کے لیے ایک کروڑ کافنڈ دینےکا اعلانکر تے ہوئے کہا کہ وہ اس شہر کو ایک نیا ویژن دینے کے لیے حتیٰ الممکن کوشش کریں گی ۔ اس سلسلےمیں وہ جلد ہی پارٹی کے قومی صدر شرد پوار سےتفصیلی گفتگو کریں گی اورانھیں یہاں کے مسائل سے آگاہ کریں گے ۔ انہوں نے اس شہر کونیوبھیونڈی کا ویژن دینے کا عہد کر تے ہو ئے کہا کہ اس شہر کے ڈاکٹر، انجنیئر، بار اسو سی ایشن، عدالت ، ٹورینٹ پاور کمپنی سمیت میونسپل کارپوریشن کے متعدد مسائل ہیں جن کا تدارک کر نے کے بعد ہی اس شہر کوایکنیا ویژن دیا جا سکتا ہے ۔خالد گڈو کے ذریعہ جب انکے علم میں یہ بات لائی گئی کہ گذشتہ دنوں قومی و بین القوامی شہرت یافتہبھیونڈی کے معروف صحافی، ماہر خطاط، آرٹسٹ، فیض نستعلیق کے خالق اورشعبہ طب کے ذریعہ اپنی شناخت بنانے والے مرحوم ڈاکٹر ریحان انصاری کےشدید دورہ قلب کے دوران بھیونڈی شہر میں کوئی بھی کارڈیک ایمبولینس دستیاب نہ ہو نے سےانھیں تھانے کے اسپتال منتقل کر نے کے لیے کلیان سےکارڈیک ایمبولینس طلب کر نا پڑی تھی تو انہوں نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوراً اعلان کیا کہ بیادگار ڈاکٹر ریحان انصاری جلد ہی وہ اس شہرکو تمام لوازمات سے مزین ایک کارڈیک ایمبولینس فراہم کریں گی تاکہ یہاںکے شہریوں کوراحت نصیب ہو۔ جبکہ رکن اسمبلی ودیا تائی چو ہان نےان تعلیمیاداروں میں جہاں طلباء کو کمپیوٹر دستیاب نہیں ہیں دس لاکھ کی رقم دینے کااعلان کیا تاکہ ان طلباء کی ذہنی بالیدگی میں اضافہ ہو سکے۔

بھیونڈی انجینئر اینڈ آرکٹیکٹ اسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹریجاوید فیضان اعظمی نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے ڈیولپمینٹ پلان پر عمل در آمد ہو نا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھیونڈی شہر ممبئی شہر سے قریب ہو نے سے اسے ترقی ملنا چاہیئے تھیلیکن یہ شہر ترقی سے محروم ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟یقیناً یہاں کےلیڈران اور عوامی نمائندے ہی اس کے ذمہ دار ہیں جنھوں نے اس شہر کو تنزلیکی جانب گامزن کیا ہے۔

انجینئر دُراج کامنکر نے کہا کہ بھیونڈی شہر کوپانچ افراد مل کر چلا رہے ہیں۔ مر کزی حکومت سے جو فنڈ اس شہر کو حاصل ہوتا ہے اسے اس شہر کی فلاح و بہبودگی کے لیے استعمال نہیں کیا جا تا بلکہیہی لوگ اس میں لوٹ گھسوٹ کر تے ہیں۔

مفتی حذیفہ قاسمی نے کہا کہ میرا کسیسیاسی پارٹی سے ناطہ نہیں ہے لیکن جب بھی شہر اور عوام کی فلاح و بہبودگی کا معاملہ آئے گا وہ حاضر رہیں گے۔ڈاکٹر حفیظ انصاری نے کہا کہبھیونڈی شہر میں جو بھی ہیلپ سینٹر مو جود ہیں وہ کام نہیں کر رہےہیں۔جبکہ اند را گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال سے بھی عوام کو کو ئیفائدہ حاصل نہیں ہو رہا ہے۔

بھیونڈی شہر ضلع راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر خالد گڈو نے کہاکہ بھیونڈی شہرکی بر بادی کے لیے میو نسپل انتظامیہ اور یہاں کے عوامینمائندے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ و ہ گذ شتہ دس برس سےمسلسلراشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدارتی عہدے پر فائز ہیں۔پارٹی کو تقویت اور
مضبوطی عطا کر نے کے سبب ہی پارٹی نےانھیں اس عہدے پر بحال رکھا ہواہے۔شہرمیں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کو بی جے پی اور شیو سینا سےزیادہکانگریس کی مخالفت جھیلنا پڑتی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہوئےکہا کہ انتخا بی سمجھوتہ کی بنا پر اور پارٹی اعلیٰ کمان کے حکم کی وجہسے راشٹر وادی کانگریس کے رضاکار کانگریسی امیدوار کا کام کر تے ہیں لیکن کانگریسی لیڈران اس پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔انہوں نے پارٹی لیڈران سےاپنےعندیہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ اسمبلی انتخاب میں بھیونڈیاسمبلی حلقہ سےراشٹر وادی کانگریس پارٹی کے امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا توپارٹی کے رضا کار انتہائی دل جمعی سے کام کریں گے اور پارٹی کے امیدوارکو کامیابی سے ہمکنار کریں گے جس کے سبب شہر میں پارٹی کی طاقت میں مزیداضافہ ہو گا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading