شکور رحیم اے پی، اے ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے
ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پروازیں دو ہفتے سے زائد کی بندش کے بعد بحال ہو گئی ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب حوثی باغی سعودی دارالحکومت کی جانب ڈرون اور میزائل داغ رہے ہیں۔
سربیا میں تقریباً دو سال سے جاری طلبہ کے احتجاج کے بعد قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے لیے آج بروز اتوار پولنگ ہو رہی ہے۔ دارالحکومت بلغراد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ووٹرز بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے۔ یہ انتخابات ایک ایسے موقع پر ہو رہے ہیں، جب طلبہ کی قیادت میں حکومت مخالف تحریک طویل عرصے سے اقتدار میں موجود عوامیت پسند رہنما الیکسانڈر ووچچ کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں ان کی حکمرانی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
ستمبر میں ووچچ کی جانب سے اعلان کردہ ان قبل از وقت انتخابات سے پہلے ملک میں تقریباً دو سال تک طلبہ کے احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ ان مظاہروں کا آغاز 2024ء میں نووی ساد شہر کے ایک ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 16 افراد کی ہلاکت کے بعد ہوا تھا۔ مظاہرین نے بدعنوانی اور بڑھتی ہوئی آمرانہ طرزِ حکمرانی کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس دوران طلبہ کی تحریک کو وسیع عوامی حمایت حاصل ہوئی۔

میں انتظار کرنا پڑا۔ ابتدائی نتائج پولنگ شام آٹھ بجے ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد متوقع ہیں۔
تقریباً 60 لاکھ آبادی والے بلقان کے اس ملک میں طلبہ کی کامیابی سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کے اثرات یورپ کی دیگر طلبہ تحریکوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں، جہاں حالیہ ہفتوں میں ناقص تعلیمی معیار اور مستقبل کے محدود مواقع کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔
لنک کاپی کریں
نئے جنگی خطرات کے باوجود ایران کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، عباس عراقچی سیکشن پر جائیں
1 گھنٹہ پہلے1 گھنٹہ پہلے
نئے جنگی خطرات کے باوجود ایران کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں سب کچھ بدل چکا ہے اور حالیہ جنگ کے بعد کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گاتصویر: Hamed Malekpour/MEI/SIPA/picture alliance
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ کے نئے خطرات تہران کو اپنی پالیسیوں سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔
اتوار کے روز تہران میں سفارت کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آج پھر جنگ کی بات ہو رہی ہے، لیکن میں جنگ کے بعد کی صورت حال کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ جنگ ہو یا نہ ہو، ہماری پالیسیاں برقرار رہیں گی۔‘‘
عراقچی نے امریکہ کو ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے خلاف خبردار کیا اور خلیج فارس کے عرب ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تہران کی آمادگی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا، ’’ہمارے خطے میں سب کچھ بدل چکا ہے۔ حالیہ جنگ کے بعد کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔‘‘
لنک کاپی کریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں، سینکڑوں فلسطینی بے گھر سیکشن پر جائیں
2 گھنٹے پہلے2 گھنٹے پہلے
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں، سینکڑوں فلسطینی بے گھر

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں جمعے کو الخلیل شہر میں ہونے والے اس حملے کے بعد کی گئیں، جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھےتصویر: Hazem Bader/AFP
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے ہفتے کے اختتام پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی، جس کے دوران سینکڑوں فلسطینی بے گھر ہوئے اور ان کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں جمعے کو الخلیل شہر میں ہونے والے اس حملے کے بعد کی گئیں، جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے چند روز قبل یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ 2023ء میں حماس کے حملوں اور اس کے بعد خطے میں شروع ہونے والی جنگوں کے بعد یہ اسرائیل میں پہلا الیکشن ہے۔ اس الیکشن کو وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کی قیادت اور گزشتہ تین برسوں کی جنگی و سکیورٹی پالیسیوں پر عوامی رائے شماری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ اجازت نامے رکھنے والے بیشتر فلسطینی مزدوروں کو اتوار اور پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادیوں کے اندر کام کے لیے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کئی سرحدی گزرگاہیں بھی منگل کے انتخابات کے بعد تک بند رہیں گی۔
لنک کاپی کریں
سعودی عرب نے ریاض ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا، حوثیوں کے حملے جاری سیکشن پر جائیں
3 گھنٹے پہلے3 گھنٹے پہلے
سعودی عرب نے ریاض ایئرپورٹ دوبارہ کھول دیا، حوثیوں کے حملے جاری

حوثی باغیوں نے اکتوبر کے آغاز میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا، اس حملے میں سترہ افراد مارے گئے تھےتصویر: Social Media/REUTERS
سعودی عرب نے ریاض کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے حملوں میں جانی نقصان کے بعد یہ ایئرپورٹ دو ہفتے سے زیادہ عرصے تک بند رہا تھا۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اتوار سے ٹرمینلز ایک اور دو کو ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب حوثی باغی سعودی دارالحکومت کی جانب ڈرون اور میزائل داغ رہے ہیں۔
سعودی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق اتوار کی صبح حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
اکتوبر کے آغاز میں حوثیوں کے حملوں میں ایئرپورٹ کے دو دیگر ٹرمینلز پر مشتمل ایک کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان حملوں میں 17 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے ریاض ایئرپورٹ پر محدود ملکی پروازیں بحال کی گئی تھیں۔
ادارت: عاطف بلوچ