وزیر اعظم عہدے کے لئے نتن گڈکری کی حمایت کریں گے : شو سینا کا اعلان

ممبئی: مہاراشٹر میں اقتدار پر قابض بھاجپا اور شو سینا کے بیچ پچھلے کچھ دنوں سے ٹکراؤ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ جہاں ایک طرف شو سینا نے بھاجپا کے ساتھ کسی بھی طرح کے اتحاد سے انکار کر دیا تو وہیں دوسری طرف مرکزی وزیر نتن گڈ کری کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے ۔ شو سینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ اگر نتن گڈ کری وزیر اعظم عہدے کے دعویدار بنتے ہیں تو ہم انکو حمایت دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں نتائج تکونے رہیں گے اور کسی بھی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی ۔نتائج آنے پر نتن گڈکری وزیر اعظم عہدے کے دعویدار بن کر ابھر سکتے ہیں ، ایسے میں ہم انکے ساتھ ہیں ۔اسی کے ساتھ ہی سنجے راوت نے دوہرایا کہ شوسینا کی ڈکشنری میں اتحاد کرنے جیسا کوئی لفظ نہیں ہے بھاجپا صرف اپنے بارے میں سوچ رہی ہے ،اسلئے ہم بھی صرف اپنے بارے میں ہی سوچیں گے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading