سعودی عرب کی پروازیں منسوخ ہونے سے عمرہ بکنگ متاثر

دیوالی کی چھٹیوں میں عمرہ جانے والے زائرین اپنی ایئرلائن سے تصدیق کرکے ہی سفر کریں۔

کنوٹ (اکرم چوہان) سعودی عرب کے متعدد شہروں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد کئی ایئر لائن کمپنیوں نے اپنی اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ جس کے سبب عمرہ زائرین اور ٹور آپریٹرس دونوں کیلئے کے لئے بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔سعودی پروازیں منسوخ ہونے سے عمرہ بکنگ پر بُرا اثر پڑا ہے۔کافی ٹورز آپریٹرز کو بڑے پیمانے پر اِسکا نقصان ہوا ہے۔ غیریقینی حالات کے سبب کئی ایئرلائنز نے 10 نومبر 2026 تک سعودی عرب جانے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
انڈیگو ایئرلائن (Indigo Airline) نے
احتیاطی جائزے کے بعد، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ کے لیے آنے اور جانے والی تمام پروازیں 31 اکتوبر 2026 تک منسوخ کردی ہیں۔
وہیں
مسافروں اور عملے کی حفاظت اور بہبود کے لیے عکاسا ایئرلائن(Akasa Airline) نے جدّہ کیلئے 10 نومبر 2026 اور ریاض کیلئے 30 نومبر 2026 تک آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں ۔ وہیں سعودی ایئر لائن کی پروازیں معمول کے مطابق جاری بتائی گئی ہیں۔
دیوالی کی چھٹیوں میں عمرہ کا ارادہ رکھنے والے افراد عمرہ جانے سے قبل فلائٹس کی معلومات لیکر ہی سفر کو ترجیح دیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading