بڑی خبر : پی این بی گھوٹالے کا ملزم نیرو مودی لندن میں گرفتار۔ لُک بدل کر دیتا رہا چکمہ

لندن: بھگوڑا ہیرا کاروباری نیرو مودی کو لندن میں بدھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیرو مودی کو برطانیہ کی ویسٹ منسٹر کورٹ میں پیش کیا جائیگا ۔ قابل ذکر ہے کہ نیرو مودی کی گرفتاری کے لئے برطانیہ کی ایک عدالت نے پیر کے ای ڈی کی درخواست پر نیرو مودی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کا تھا ۔نیرو مودی کی گرفتاری کے بعد اب اس کو بھارت کے حوالے کرنے کے لئے قانونی کارروائی شروع ہو گی ۔ حالانکہ گرفتاری کے بعد نیرو مودی کے پاس ضمانت کے لئے کورٹ جانے کا متبادل ہے۔ کورٹ سے نیرو مودی کو مشروط ضمانت مل سکتی ہے ۔

بتادیں کہ 13 ہزار کروڑ کے پنجاب نیشنل بنک گھوٹالے کا ملزم نیرومودی پچھلے کچھ دنوں سے اپنا لُک بدل کر چکمہ دے رہاتھا اور لندن کی سڑکوں پر بے خوف گھوم رہا تھا ۔ لندن کی سڑکوں پر گھومتے اس کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد مودی حکومت سر گرم ہو گئی تھی ۔ اور اس نے برطانیہ حکومت سے ملزم کو گرفتار کرنے کی مانگ کی تھی ۔

#PNBScam #NiravModi #Arrested #London #ED #ModiGovernment #IndianUrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں