u اورنگ آباد:(جمیل شیخ): میونسپل کار میں منصوبہ بندی کا کام اس وقت تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبہ بندی کے بعد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ جات میں اضافہ ہوجائے گا۔ اس وقت جو شعبہ جات موجو دہیں ان میں سے چند ایک کو دوسرے شعبوں میں ضم کرلیا جائے گا۔ اور چند نئے شعبوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے بعد افسران کی تعداد میں بھی اضافہ کی ضرورت رہے گی اس طرح کی اطلاع میونسپل کارپوریشن ذرائع نے دی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق اس وقت میونسپل
کارپوریشن میں نئی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس وقت کارپوریشن میں ۲۳ شعبہ جات میں سے ۷۱ شعبہ جات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس کے علاو ان پر کتنے افسران او رملازمین کی ضرورت ہوگی اس پر غوروخوض جاری ہے میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک رخصت پر ہونے کی وجہ سے اس منصوبہ بندی کے کام کو ملتوی کیاگیا ہے اور جب میونسپل کمشنر حاضر ہوجائیںگے اس کام کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ نئے سرے سے جن شعبہ جات پر غور کیا جانے والا ہے ان میں معذوروں کی فلاح وبہبود شعبہ ماحولیات ہیریٹج کا شعبہ کلچرل شعبہ کے علاوہ دیگر شعبہ جات پر غور کیا جارہا ہے۔ ان تمام شعبہ جات کے لئے حکومت سے منظوری بھی لی جانے والی ہے اس لئے کہ ان شعبہ جات کے اضافہ کے ساتھ ہی بجٹ اور افسران اور ملازمین کی بھی ضرورت ہوتی ابتداء میں اس کو جنرل باڈی میں رکھا جائیگا اور اس کے بعد منظوری کے لئے اس کو حکومت کو پیش کیا جائے گا۔