کانگریس اور این سی پی پارٹی کے قائدین ہی امیدوار کاانتخاب کریں گے: ایم ایل اے عبدالستار

پریس کانفرنس میں ایم ایل اے عبدالستار کا بیان

اورنگ آباد:ٖ(جمیل شیخ):اورنگ آباد اور جالنہ حلقہ انتخاب سے کانگریس پارٹی کا امیدوار انتخابی میدان میں رہیگا۔ اس کے باوجود آخری فیصلہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی اور این سی پی کے قومی صدر شرد پوار لینگے۔ یہ اطلاع ایم ایل اے عبدالستار نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں دی۔اورنگ آباد اور جالنہ لوک سبھا حلقہ میں 23 اپریل کو رائے دہی کی جائیگی لہذا سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں شیوسینا اور بی جے پی کا الائنس ہوچکا ہے اسی طرح کانگریس اور این سی پی کے درمیان بھی انتخابی سمجھوتہ ہوچکا ہے اس کے باوجود اب تک اورنگ آباد اور جالنہ حلقہ انتخابات سے کس پارٹی کا امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لیگا اس بات کا فیصلہ نہیں ہو پایا ہے این سی پی کی جانب سے اورنگ آباد حلقہ انتخاب کی دعویداری کی جارہی ہے گوکہ کانگریس پارٹی کے ضلع صدر عبدالستار نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ اورنگ آباد اور جالنہ حلقہ انتخاب سے کانگریس پارٹی کا امیدوار ہی الیکشن لڑے گا مگر ساتھ ہی انھوں نے یہ کہہ کر خود کو اس اعلان پر سوالیہ نشان لگادیا کہ آخری فیصلہ کانگریس پارٹی کے قومی صدراہل گاندھی اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بانی صدر شرد پوار آئندہ دو دنوں میں کرینگے اور یہ قائدین جو بھی فیصلہ کرینگے وہ دونوں ہی سیاسی جماعتوں کو قبول ہوگا۔

انھو ں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ۵۱ مارچ کو تعلقہ سوئیگائوں سے کانگریس پارٹی اپنے امیدواروں کی انتخابی تشہیر کا آغاز کرینگے۔ اورنگ آبادحلقہ انتخاب سے امیدوار دینے کے معاملے میں بھی کانگریس پارٹی تذبذت کا شکار ہے اور وہ کھل کر اپنے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کرپارہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے ضلع صدر عبدالستار نے صحافیوں کو بتایا کہ جالنہ حلقہ انتخاب سے وہ خود یا پھر سابق ایم ایل اے ڈاکٹر کلیان کاڑے متوقع امیدوار ہیں جبکہ اورنگ آباد حلقہ انتحاب سے ایم ایل سی سبھاش جھامبڑ سابق ایم ایل اے نامدیو پوار اور ایم ایل سی ستیش چوہان میں سے کوئی ایک امیدوار ہوسکتا ہے۔ کانگریس پارٹی اور اس کے قائدین اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ یہا ںکے مسلم اور دلت ووٹرس صرف اور صرف کانگریس پارٹی کے امیدوار کے ہی ساتھ رہینگے۔گزشتہ ہی کی طرح اس بار بھی وہ بہوجن ونچت اگھاڑی کو انتخابی دوڑ میں شامل سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہے حالانکہ کانگریس پارٹی کے امیدواروں کو گزشتہ میں آپسی رنجشوں گروپ بندی اور اس طرح کی خوش فہمیوں نے دھول چٹادی تھی ایم ایل اے عبدالستار اس بات کا دعویٰ کررہے ہیں کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں وہ چکوے کو چکوا دیدینگے اور شیوسینا بی جے پی کے درمیان انتخابی سمجھوتہ نہ ہونے کے باوجود شیوسینا پارٹی کے قائدین جالنہ ضلع میں بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے کی شکست میں اہم رول ادا کرینگے اس پریس کانفرنس میں ایم ایل اے عبدالستار ایم ایل اے سبھاش جھامبڑ سابق ایم ایل اے ڈاکٹر کلیان کاڑے نامدیو پوار اور ڈاکٹر پون ڈونگرے کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ کانگریس پارٹی کے قائدین کا دعویٰ سچ ثابت ہوتا ہے یا پھر ایکبار رائے دہندگان ان کے گھمنڈ کو چکنا چور کرتے ہیں یہ تو 23 مئی کو الیکشن کے نتائج ظاہر ہونے پر پتہ چل ہی جائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading