اورنگ آباد ضلع پریشد میں فائننس کمیٹی کی میٹنگ چیرمین نے لیا جمع خرچ کا حساب کتاب

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): آج ضلع پریشدفائننس کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں اسکیمات کے مطابق خرچ کا جائزہ لیاگیا۔ ضلع پریشد فینانس کمیٹی کی میٹنگ چیرپرسن ولاس بھومرے کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔ ضلع پریشد کے مختلف شعبوں میں فنڈ اب تک خرچ نہیں کیاگیا۔ قانون کے مطابق مختص فنڈ مالی سال کے ختم ہونے سے قبل یعنی مارچ تک خرچ کیا جانا چاہئے۔ ایسے شعبہ جات جہاں فنڈ خرچ نہیں ہوسکے گا ان شعبوں کے اعلی افسران خاطی قرار دینے سے متعلق اس میٹنگ میں غور وخوص کیاگیا اسکیمات کے مطابق جمع خرچ کی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرنا لازمی ہے۔ مگر اکائونٹس شعبہ سے یہ رپورٹ کمیٹی کو نہیں دی جارہی ہے۔ جس کی وجہ اراکین سے جمع خرچ کی معلومات حاصل نہیں کرپارہے ہیں اس میٹنگ میں اراکین کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے اعلی افسران موجو دتھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading