اورنگ آباد: تیزرفتار کنیٹنر کی کار کو ٹکر‘۵ افراد زخمی

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): اورنگ آباد احمد نگر ہائی وے پر بجاج کمپنی کے روبرو ایک تیز رفتار کنیٹنر نے سویفٹ کار کو زور دار ٹکر ماری۔ اس حادثہ میں کار میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واردات آج صبح پانچ بجے کے قریب پیش آئی جس کے سبب ہائی وے پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلا تکے مطابق والوج علاقہ کے شیورائی گائوں کے ساکن کیشوگرجا رام ساکڑے اپنی سوئفٹ کار MH20 EY 6808میں دیگر چار افراد کے ساتھ وانی کو درشن کے لئے جارہے تھے۔

اسی دوران اورنگ آباد احمد نگر ہائی وے پر بجاج کمپنی کے روبرو کمپنی کے جان مڑنے والے ٹرک نے کار کو زوردار ٹکر ماردی اس حادثے میں کار میں سوار کیشو گرجا رام سائوڑے گورکھ بھائو رائو نیہوال ہری بھائی کنجا رام سابڑے اور سنجئے سابڑے زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ صبح نو بجے کے قریب پیش آیا۔ اس حادثہ کے بعد ہائی وے کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور ٹریفک جام ہوگیا اس حادثہ میں کار کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ حادثے کے بعد ہائی وے کے دونوں جانب لمبی قطاریں لگ گئیں۔حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد سرکاری ایمبولنس کے ڈاکٹر امول پولتے اور راجو روکڑے موقع واردات پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا اس معاملے میں ایم آئی ڈی سی والوج پولس تھانہ میں کیس درج کیاگیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading