اورنگ آباد:ٹینکر کی زد میں آکر مسلم نوجوان ہلاک

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):سمرتھ نگر میں ایک 32 سالہ سیلس مین کو تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آجانے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ ٹینکر ڈرائیورفرار ہوگیا۔ جسے پولس تلاش کررہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام سید سہیل الدین سید شفیع الدین بتایا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق وہ ایک خانگی کمپنی میں سیلس مین تھا وہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اپنے گھر جارہا تھا کہ سمرتھ نگر پہنچے ہی ایک تیز رفتار ٹینکر سہیل کی ٹووہیلر گاڑی سے پیچھے کی طرف سے ٹکراگیا۔ اس دلخراش حادثہ میں اس کی جگہ پر موت واقع ہوگئی۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا جسے پولس شدت کے ساتھ تلاش کررہی ہے۔ یہ معاملہ کرانتی چوک پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے ۔ مزیر تحقیقات پولس کررہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading