دہشت گرد وں کی پناہ گاہ بنے پاکستان کو اقوام متحدہ سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔اقوام متحدہ نے حافظ سعید لگی پابندی کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔دراصل اقوام متحدہ نے دہشت گرد حافظ سعید کی وہ اپیل خارج کردی ہے ،
جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کا نام ممنوعہ لوگوں کی فہرست سے ہٹادیا جائے ۔ اقوام متحدہ نے جماعت الدعو سرغنہ حافظ سعید کا نام ممنوعہ لوگوں کی فہرست سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے ۔ یہ جانکاری حکومت کے ذرائع نے جمعرات کو دی ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب اقوام متحدہ کی 1267 پابندی سے متعلق کمیٹی کو پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کے بعد جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی عائد کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ اس طرح کی سبھی درخواستوں کا جائزہ لینے کیلئے مقررڈینیل کیفر نے سعید کے وکیل کو مطلع کیا ہے کہ ان کی اپیل کی جانچ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی فہرست میں حافظ سعید کا نام شامل رہے گا ۔
بتادیں کہ 26/11 ممبئی حملے میں حافظ سعید کا ہاتھ ہونے کی بات سامنے آئی تھی ، جس میں 6امریکی شہریوں سمیت 166 لوگ مارے گئے تھے ۔ اس حملے کے بعد بھارت نے پاکستان سے اسکو سونپنے کو کہا تھا ۔امریکہ کی طرف سے جاری دنیا میں دہشت گردی کے لئے ذمہ دار لوگوں کی فہرست میں حافظ سعید کا بھی نام ہے ۔ 2012سے اس کے اوپر امریکہ نے ایک ہزار کروڑڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا ۔
#UN #Rejects #Petition #Continues #HafizSaeed #Ban #Pakistan Pakistan #IndianUrduNews