
ممبئی:(ایجنسےز)بالی ووڈ میں گزشتہ سالوں میں شادی شدہ جوڑی کے طلاق کے کئی بڑے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ملائکہ اورڑہ اور ارباز خان کی جوڑی ٹوگئی۔ اب اس فہرست میں دیا مرزا کانام بھی جڑ گیا ہے۔ دیا مرزا نے سوشل میڈیا کا سہارالیتے ہوئے شوہر ساحل سانگھا سے الگ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ دیا نے بتایا کہ وہ ساحل سے آپسی رضا مندی سے 11 سال بعد الگ ہورہی ہیں۔دیا مرزااور ساحل سانگھا ایک دوسرے کو 11 سال سے جانتے ہیں۔ دونوں طویل وقت سے بزنس پارٹنر ہیں۔ سال 2014 میں ان کی شادی ہوئی تھی۔ کپل اپنی رائل ویڈنگ کو لیکر کافی چرچا میں رہا تھا۔ شادی کے پانچ سال بعد ان کا رشتہ ختم ہورہا ہے۔ بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ساز دیا مرزا اپنے شوہر ساحل سانگھا سے الگ ہو گئی ہیں اور میاں۔بیوی نے دوست بنے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔