آکولہ:(اویس صدیقی)اولمپیاڈ میں صفہ انگلش اسکول کے محمد ریان انصاری کو ملا گولڈ میڈل (طلائی تمغہ) برٹش کونسل کے ذریعہ منعقد سائنس اولمپیاڈ فاونڈیشن گڑگاوں ،دلی کے ذریعہ سے اکتوبر 2018 میں مقامی سلوڑا، علاقہ میں قائم صفہ انگلش اسکول آکوٹ روڈ اکولہ کے طلبہ نے ایس او ایف مقابلے میں حصہ لیا تھا جس میں محمد ریان محمد عمران انصاری جماعت سوم نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انھوں نے اپنی کامیابی کا سہرا سی ای او محمد فاضل سر صدر مدرس ایوب خان اکیڈمک کو آرڈینیٹر عبدالصابر سعود احمد شیخ صابر حسین اقبال سید شارق علی انیس احمد خان وغیرہ اساتذہ و سرپرست کو دیا ہے۔