ناندیڑ:عالمہ نفیسہ باجی طاہراتی کا انتقال

hd-black-ana-llh-o-an-alyh-ragaaon-arabic-calligraphy-png-704081694609753194w1pdi6e

ناندیڑ: نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ عالمہ نفیسہ باجی طاہراتی (زوجہ محترمہ حافظ عبدالعلیم صاحب، بسمت نگر، مہاراشٹر ) حالِ مقیم بمکان انجنئر عبدالحکیم صاحب عبید کالونی 2 ناندیڑ گزشتہ شب رات تقریباً 8 بجے اورنگ آباد کے ہاسپٹل میں اس دارِ فانی سے رخصت فرماگئیں۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

جو کہ عالمہ، مالیگاؤں سے فارغہ اور علماءِ کرام و دینی طبقات سے قلبی محبت رکھنے والی باعمل خاتون تھیں، مرحومہ نے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں لڑکیوں کی دینی تعلیم کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں ۔
بسمت نگر میں چند سال مدرسہ للبنات چلایا ،لاتور میں مدرسة البنات، ٹاکے نگر میں تدریسی خدمات انجام دیں ۔ حالیہ عرصہ میں ناندیڑ میں ایک غیر اقامتی دینی ادارہ چلا رہی تھین۔
ان شاء اللہ _نمازجنازہ 3/ جنوری 2026ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء رات 9 بجے عیدگاہ میدان ( قدوائ نگر ) ناندیڑ میں اداکی جائیگی۔اور تدفین بھی عیدگاہ کے قبرستان میں ہوگی۔

ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے علم و عمل کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ پسماندگان خصوصاً شوہرِ محترم اور پانچوں صاحبزادوں کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے اور اس عظیم صدمے پر بہترین اجر عطاء کرے۔
آمین یا رب العالمین۔

آخر میں تمام اہلیانِ مدارسِ اسلامیہ للبنات و بنین سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، ایصالِ ثواب اور اعمالِ صالحہ کا خصوصی اہتمام فرمائیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading