ناندیڑ : بی جے پی کی 68نامزدامیدواروں کی پہلی فہرست جاری صرف چار مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیاگیا

ناندیڑ، 30دسمبر (ورقِ تازہ نیوز):ناندیڑ-واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2025 کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں مجموعی طور پر 68 امیدواروں کے نام شامل ہیں، جن میں صرف چار مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے جن مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے،

ان میں پربھاگ نمبر12(A) زیبا مہوین ظفر خان، 12(B) حسینہ بیگم گلاب۔،12(C) سیدہثمرین سید ضمیر اور 12(D)شیخ محسن شیخ سعداللہ شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تمام امیدوار پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں۔ادھر 12 عمر کالونی وارڈ میں ایم آئی ایم پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جن میں عبدالرشید عبدالغنی، بی بی شائستہ سلمان خان، قمر سلطانہ، بی مرزا انوربیگ، محمد الطاف حسین محمد یوسف شامل ہیں۔ اس وارڈ میں کانگریس، بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ طے مانا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading