تھانے میونسپل کارپوریشن انتخابات
شیوسینا کے سات امیدوار بلامقابلہ منتخب، نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات

تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات میں شیو سینا-بی جے پی، ریپبلکن سینا اتحاد کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں نے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کے آئندہ سیاسی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انتخابات میں سکھدا مورے، جے شری پھاٹک، جے شری ڈیوڈ، سلیکھا چوان، شیتل دھامالے، ایکتا بھوئیر اور رام ریپالے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ ملاقات کے دوران عوامی نمائندگی اور بلدیاتی سطح پر ذمہ داریوں سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔
اس موقع پر رکن پارلیمان نریش مہسکے، سابق رکن اسمبلی رویندر پھاٹک، شیوسینا سکریٹری سنجے مورے، شیوسینا سکریٹری رام ریپالے، محکمہ کے سربراہ ایکناتھ بھویر، شیوسینا امیدوار دیپک ویتکر، ترجمان راہل لونڈے کے علاوہ شیوسینا کے دیگر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔