رمضان المبارک کے آغاز کیساتھ ہی اسرائیل کا غزہ پرحملہ ‘معصوم بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید

غزہ:6مئی(ایجنسیز)غزہ اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ کے روز سے کشیدگی بڑھنے کے بعد وہاں دونوں طرف سے حملے جاری ہیں۔ اتوار کی صبح غزہ کی پٹی سے سرائیل پر راکٹ داغے گئے جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پٹی پر ہوائی حملے کئے۔ غزہ کے حکام کے مطابق، اسرائیلی حملوں میں کم از کم چھ جنگجووںسمیت 16 فلسطینی شہری مارے گئے

ADDITION Israel Palestinians

ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کل آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیلی سرحد ی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران داغے گئے راکٹوں کی تعداد بڑھ کر 430 ہوگئی ہے۔

Israel Palestinians

Israel Palestinians

بی بی سی کے مطابق فلسطینی جنگجووں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 450 سے زیادہ راکٹ اسرائیلی علاقوں پر داغے جن میں سے بیشتر کو بیچ میں روک لیا گیا۔ ان راکٹ حملوں میں تین اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ان راکٹ حملوں میں تین اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران اسرائیل نے غزہ پٹی میں 220 نشانوں پر حملے کئے ہیں اور بڑے پیمانے پر مزید جنگی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading