ناندیڑ :19ستمبر۔(پریس ریلیز) الحمد للہ بروز منگل مورخہ18ستمبر کو ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کرانے کے حوالے سے عوام الناس میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے جمعیت علمائ قدیم شہر ناندیڑ کی زیر نگرانی نوجوانان خطبہ نگر و قدوائی نگر نے بعد نماز عشاء خطبہ نگر چوراستہ پر ایک زبردست نکڑ جوڑ کا اہتمام کیا جہاں عوام کے درمیان اس موضوع پر مولانا عبدالرزاق رشیدی (امام وخطیب انوار المساجد مدینہ نگر)، مولانا وسیم حسینی (امام وخطیب مسجد قدیم عیدگاہ) اور مفتی سید آصف ندوی نے وطن عزیز میں الیکشن کارڈ کی ضرورت اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی، نیز اس علاقے میں جمعیت علماء قدیم شہر ناندیڑ کی سرپرستی میں نوجوانان قدوائی نگر و خطبہ نگر کی جانب سے رہنمائی مرکز برائے الیکشن کارڈ کا آغاز بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ پروگرام جمعی علمائ مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی ہدایت پرمنعقد کیا گیا ہے۔
اسی طر ح دیگر علاقوں میں بھی ووٹر لسٹ کے متعلق پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔اس رہنمائی مرکز کا آغاز حلقہ قدوائی نگر کے امیر دعوت و تبلیغ جناب محمد ابراہیم صاحب مدظلہ کی پر سوز دعا سے عمل میں آیا. انشاءاللہ کل سے اس رہنمائی مرکز پر الیکشن کارڈ کیلئے آن لائن ناموں کے اندراج کا کام شروع ہوجائیگا۔اس کارنر اجلاس کو منعقد کرنے نیز مفت رہنمائی مرکز برائے الیکشن کارڈ کے قیام میں براد محترم جناب وجاہت اللہ سر (مدرس دھرم آباد)، برادرم محمد اظہر صاحب (MR)، برادرم محمد وسیم صاحب (ٹیلر)، برادرم حافظ عبدالمقیت صاحب قریشی، برادرم محمد کلیم صاحب (حبیبیہ کالونی)، محترم جناب عقیل سر (مدرس اصلاح العمل)، برادرم رضوان صاحب (ہوٹل والے)، برادر عزیز محمد فضل ولد اطہر صاحب اور دیگر متعدد مخلص دوستوں کا نہایت اہم رول رہا۔جمعیت علماءقدیم شہر ناندیڑ کے ذمہ داران مولانا وسیم حسینی صاحب، جناب اویس احمد قریشی صاحب، حافظ عبدالحفیظ صاحب (مدرس مکتب تعلیم القرآن)، حافظ وسیم صاحب (مدرس مکتب تعلیم القرآن)، برادرم عبدالسمیع اور دیگر متعدد احباب نے حاضر رہ کر اس کارنر اجلاس کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔